ایک بڑ ے حادثے کو رونماءہونے سے ٹالاگیا ۔ فوج
سرینگر/27 دسمبر///سرینگر کے لاوے پورہ علاقے میں بدھ کے روز فورسز نے دھماکہ خیز مواد جو گیس سلینڈر میں رکھا گیا تھا کا پتہ لگاکر اس کے ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو ٹالنے کادعویٰ کیا ہے جس میں کافی جانی نقصان کاخدشہ تھا۔ وائس آف انڈیاکے مطابق سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز سری نگر کے لاوا پورہ میں ایک گیس سلنڈر میں نصب ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ 2 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس پولیس پر مشتمل سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم کو سری نگر کے مضافات کے علاقے لاواپورہ میں چھپے ہوئے آئی ای ڈی کے ساتھ ایک گیس سلنڈر ملا۔انہوں نے