واشنگٹن(یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی ریاست جارجیا کی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلباءکے کیمپس کے قریب ہفتہ کی رات فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع ایک مقامی عہدیدار نے دی۔جارجیا بیورو آف انویسٹی گیشن (جی بی آئی) جی اے کیمپس پارٹی فورٹ ویلی میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ کل آٹھ افراد کو گولی لگی ، جن میں سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔متوفی فورٹ ویلی اسٹیٹ یونیورسٹی کا طالب علم نہیں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ سات زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ تفتیش کاروں نے لوگوں سے فائرنگ کرنے والوں کی شناخت میں مدد کی درخواست کی ہے ۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیمپس کو بند کر دیا گیا ہے ۔ طلباءآزادانہ طور پر آ رہے ہیں۔ یونیورسٹی نے صبح کے لیے طے شدہ عوامی پروگراموں کو منسوخ کر دیا ہے ۔














