چھ افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، جانچ پڑتال کا کام جاری :سری نگر پولیس
سرینگر یکم دسمبر//سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف شکنجہ کستے ہوئے سابیئر پولیس نے من گھڑت معلومات پھیلانے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی ہے۔ سری نگر پولیس نے ایک دفعہ پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا سائٹوں پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے پرہیز کریں۔ سری نگر پولیس اور سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر من گھڑت اور اشتعال انگیز مواد پھیلانے اور سماج مخالف پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس بیان کے مطابق عام لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اشتعال انگیز/اشتعال انگیز مواد، غلط معلومات، سماجی مخالف پروپیگنڈہ، اور افواہ پھیلانے والی پوسٹنگ، شیئرنگ یا پروپیگنڈا کرنے سے گریز کریں۔پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے کسی بھی قسم کے غلط استعمال سے باز رہنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریںاثنا ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے متعدد افراد نے سوشل میڈیاسائٹوں پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ اور شیئر کیا ہے جن کے خلاف کارروائی عل میں لانے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس سربراہ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ سوشل میڈیا سائٹوں پر غلط افواہیں پھیلانے والوں کو اب بخشا نہیں جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابیئر پولیس اور سری نگر پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کئے گئے ویڈیوز کی جانچ پڑتال شروع کی ہے














