Daily Aftab
13 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شاہی درخت کی ختم ہورہی شنہشاہی

by Online Desk
11 مارچ 2023
A A
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی کشمیر میں شاہی درخت کے طور پر مانے جانے والے صدیوں پ±رانے چنار کے درخت کی جڑیں اب کھوکھلی ہورہی ہیں اور اس کے زوال پذیر ہونے کے آثار نمایاں طور پر واضح ہورہے ہیں جس کےلئے متعلقہ محکمہ کی غفلت شعاری اور لوگوں کی خود غرضی کارفرمائ ہے۔ واددی کشمیر میں پایا جانے والا چنار اپنی قد و قامت اور حلیے کے لحاظ سے منفرد و ممتاز ہے۔کشمیر میں چنار کو ’شاہی درخت‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ عام خیال یہ ہے کہ کشمیر میں چنار کا پہلا پودا 1586ءمیں مغلوں کے ریاست پر تسلط جمانے کے بعد سرزمینِ فارس سے لاکر بویا گیا تھا۔لیکن بعض محققین کہتے ہیں کہ کشمیر میں سب سے پرانا چنار 1374ءمیں لگایا گیا۔ مصنف شاہنواز علی کہتے ہیں کہ چنار، کشمیر کا دیس واری درخت ہے کیونکہ اس کا ذکر چودھویں صدی کی شاعرہ لل دید کے کلام میں بھی ملتا ہے۔حقیقت جو بھی ہو کشمیر میں صدیوں سے موجود چنار اس کی شناخت کا حصہ بن چکا ہے۔تاہم وادی کشمیر میں پایا جانے والا چنار اپنی قد و قامت اور حلیے کے لحاظ سے منفرد و ممتاز ہے۔ کشمیر میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے نئے منصوبوں جیسے سڑکوں کی کشادگی ،سرکاری عمارتوں، ہوٹلوں، تجارتی مراکز اور دوسری تعمیرات کے نام پر یا کسی اور بہانے سے چناروں کو بڑی بے دردی کے ساتھ اندھا دھند کاٹا جارہا ہے۔۔چنار کو کشمیر کی شان اور پہچان سمجھ کر اس سے محبت کرنے والے عام شہری، ماحول شناس کارکن اور ماہرینِ ماحولیات یکساں طور پر اس صورتِ حال سے پریشان اور اس پیڑ کے مستقبل کے بارے میں متفکر ہیں۔وہ یہ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں چنار امتداد زمانہ کے ہاتھوں نیست و نابود نہ ہو جائے۔ سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور نجی اداروں کو یہ فکر لاحق ہے کہ ماضی میں لاکھوں سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا یہ بلند قد و قامت درخت اگر اسی طرح سے کٹتا رہا تو وہ لوگ جو چنار خاص طور پر موسمِ خزاں میں اس کے پتوں کے بدلتے ہوئے رنگوں کو، جو ایک موقعے پر ایسا نظارہ پیش کرتے ہیں جیسے درخت میں آگ لگ گئی ہو، دیکھنے کے لیے وادءکشمیر کا رخ کرتے ہیں یہاں آنا ترک کردیں گے۔محافظینِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ کشمیر ہر سال مجموعی طور پرچنار کے تقریباً سات سو درختوں سے محروم ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ‘میجک آف کشمیر’ یا ‘جادوئے کشمیر’ کہلانے والا یہ درخت اپنی بقا کے حوالے سے ایک بڑے چیلنج سے دوچار ہے۔ وادی میں اس وقت 47 ہزار چنار موجود تھے۔بقول وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور شورش، آبادی میں بے پناہ اضافے، اراضی پر زبردستی اور غیر قانونی قبضے، مناسب منصوبہ بندی کے بغیر کی جانے والی تعمیرات، سڑکوں کی کشادگی اور اسی قسم کے دیگر عوامل اور ماحول مخالف سرگرمیوں کے نتیجے میں چنار کو بالکل ا±سی طرح زوال کا سامنا ہے جس طرح ہمارے جنگلات کو تباہ کیا گیا۔اس طلسماتی درخت کواگروقت رہنے تحفظ فراہم نہیں کیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ درخت اپنی شناخت کھودے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

اسی بارے میں

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(صاف ہوا کے عالمی دن پر فضا کو آلودگی سے بچانے کا عزم)

11 ستمبر 2025
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
کشتواڑ میں بادل پھٹنے سے سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
ادارتی

(سانحہ کشتواڑ ،ہر آنکھ اشکبار ہر دل اُداس)

16 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

15 اگست 2025
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(آزادی کا جشن اور ہماری ذمہ داریاں)

14 اگست 2025
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(یوم آزادی ،ہر گھر ترنگا اور ترنگا یاترا)

11 اگست 2025
کچرے سے پاک ہندوستان کیلئے عوامی تحریک
ادارتی

(سیاحت کے حوالے سے اقتصادی جائیزہ )

31 جولائی 2025
برف باری کے ساتھ ہی سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاحوں کا غیر معمولی رش
ادارتی

(بند پڑے صحت افزا مقامات دوبارہ کھولنے کی ضرورت)

29 جولائی 2025
صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق
ادارتی

صدر ہسپتال کا واقعہ قصوروارسزا کا مستحق

25 جولائی 2025
Next Post
ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی دستک

چین پر  کورونا وائرس  کے لیب سے  لیک ہونے  کے  شبہ  مزیدگہرا  ہوا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

شاہی درخت کی ختم ہورہی شنہشاہی

11 مارچ 2023
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
لائن آف کنٹرول پر اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی بڑی کوشش ،تین ملی ٹنٹ ہلاک
تازہ ترین خبریں

سرحدوں پر حالات پوری طرح سے قابو میں
دراندازی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر فوج کوشاں /آئی جی بی ایس ایف

30 نومبر 2022
 ہردیپ  پوری سی آئی آئی کے بایواینرجی سمٹ پروگرام سے خطاب کریں گے
قومی

 ہردیپ  پوری سی آئی آئی کے بایواینرجی سمٹ پروگرام سے خطاب کریں گے

11 جنوری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d