لوگوں کو چاہئے کہ وہ ملٹنسی کا سپورٹ نہ کرے ۔ پولیس سربراہ
سرینگر/04نومبر/جموں کشمیر پولیس کے سربراہ آر آرسوین نے کہا ہے کہ پولیس کوٹنگمرگ میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت میںاہم سراغ ملاہے اور اس واردات میں ملوث افراد کو جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ڈی جی پی سوئن نے آج مقتول پولیس اہلکار کے گھر جاکر سوگوار کنبہ کی ڈھارس بندھائی اور انہیں ہر طرح کی مدد کا وعدہ کیا ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین نے ہفتہ کو کہا کہ انہیں پولیس اہلکار کے قتل میں اہم سراغ ملے ہیں جسے اس ہفتے کے شروع میں ضلع بارہمولہ کے ٹنگمرگ علاقے میں دہشت گردوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔سوین نے ٹنگمرگ میں مقتول پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کرنے کے بعد

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کیس میں اہم لیڈز ملی ہیں اور ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پولیس پریوار کے خاندان کے ایک رکن کو کھو دیا ہے، ایک ایماندار آدمی کے علاوہ ایک باپ، بھائی اور ایک کشمیری بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سرحد پار سے ہینڈلر یہاں کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ یہاں ہسپتالوں، سڑکوں اور دیگر چیزوں کی تعمیر کے لیے نہیں بلکہ دہشت گردی کی حمایت کے لیے پیسہ بھیج رہے ہیں۔ہم ان کے منصوبوں کو تب ہی ناکام بنا سکیں گے جب یہاں کوئی ان کا ساتھ نہیں دے گا اور ہم یہاں وہ ماحول بنائیں گے۔ انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ ایسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ کوئی بھی ان کی مدد نہیں کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کےلئے پولیس کو ہی نہیں بلکہ عوام کو بھی آگے آنا چاہئے ۔














