ADVERTISEMENT
سرینگر /04 نومبر /وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا کو اگلے پانچ سالوں تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات چھتیس گڑھ کے درگ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں تقریباً 80 کروڑ غریبوں کو ہر ماہ 5 کلو مفت اناج دیا جا رہا ہے۔ یہ اسکیم اس سال دسمبر میں ختم ہو رہی تھی جسے آج وزیر اعظم نے اگلے پانچ سال تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے
ADVERTISEMENT














