نئی دلی/ سڑک ٹرانسپورٹ کے مرکزیوزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں تقریباً 3 لاکھ روپے مالیت کے قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جس سے خطے میں قومی شاہراہ کی لمبائی میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔تاہم گڈکری نے یہ انتباہ بھی دیا کہ حکام کو کچھ شمال مشرقی ریاستوں جیسے ناگالینڈ اور میگھالیہ میں حصول اراضی کے مسائل کا سامنا ہے اور اگر یہ مسائل جلد حل نہیں ہوئے تو پروجیکٹ بند ہو سکتے ہیں۔آسام میں نیشنل ہائی وے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا، ”پچھلے 10 سالوں میں نارتھ ایسٹ کو 2,89,425 روپے کے پروجیکٹ دیے گئے ہیں۔ یہ آنے والے، جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قومی شاہراہوں کی لمبائی 2014 میں تقریباً 10,800 کلومیٹر سے بڑھ کر اب 15,740 کلومیٹر ہو گئی ہے۔مرکزی وزیر نے آسام کے لیے دو اسکیموں کے تحت 800 کروڑ روپے کی منظوری کا بھی اعلان کیا۔














