Daily Aftab
18 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

by Online Desk
27 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

وادی بھر میں تقریبات اور سب سے بڑی تقریب خانیار سرینگر اور امیراکدل کے آستانوں پر منعقد ہوئی
سرینگر/27اکتوبر///پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں وادی بھر میں آج تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس دوران سب سے بڑی تقریب ان کے آستان خانیار سرینگر اور امیراکدل سرینگر میں منعقد کی گئیں ۔ موسم خوشگوار رہنے کی بناءپر آستان پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے حاضری دیکر اللہ کے حضور سربسجود ہوئے جبکہ آج ذائرین کو موئے مقدس حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کے دیدار بھی کرائے گئے ۔عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہ دستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔ تاہم خانیار کے آستان عالیہ میں عرس کے سلسلے میں اجتماعی شب خوانی کی تقریب منعقد نہیں ہوئی ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی،حضرت غوث العظم دستگیر ؒ کے سالانہ عرس تقریبات کے سلسلے میں پوری وادی میں تقاریب کا اہتمام کیاگیا

جہاں درودواذکار کی روح پرور مجالس میں عقیدتمندوں کی بھاری تعدادنے شرکت کی اور دستگیر صاحب ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔ حضرت شیخ سید عبدالقادر جیلانی ؒ کے سالانہ عرس کی اختتامی تقاریب کے موقعے پر ہر سال کی طرح اس بار بھی اہل وادی نے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے سب سے بڑی تقریب خانقاہ غوث العظم دستگیر ؒ خانیار سرینگرمنعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندبشمول خواتین ذکر وازکار میں محو رہے ۔خانقاہ میںدن بھر نعت و منقبت، درودواذکار اور ختمات المعظمات کی محفلیں آراستہ ہوئیں۔ دستگیر صاحبؒ کے عرس کے سلسلہ میںخانیار کے ساتھ ساتھ سرائے بالا میں بھی عقیدتمندوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی جس کے نتیجے میں علاقہ کی فضائیں روح پرور آوازوں سے گونجتی رہیں۔نماز فجر کے موقعہ پر خانیار اور سرائے بالا میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمندوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی،حضرت غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور یہ عمل ہر نماز کے بعد دہرایا گیا۔خانیار کے خانقاہ دستگیرؒ میں ہزاروں لوگوں نے نماز فجر ادا کی جس کے بعد عقیدتمند غوث العظم ؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے۔اس دوران وادی کے مختلف علاقوں میںدن بھر لوگوں کی بھاری تعداد نے غوث العظم ؒ کی زیارت گاہوں پرحاضری دی ۔ادھرحضرت غوث العظمؒ کے عرس کی تقریبات آثارشریف پنجورہ شوپیان،خانقاہدستگیرصاحبؒؒبارہمولہ،سونہ وار سرینگر،جناب صاحب صورہ،نادی ہل رفیع آباد،بانڈی پورہ ،کھرم سرہامہ، زچلڈارہ ہندوارہ، تجرشریف سوپور اور وادی کے دیگر کئی علاقوں کی مساجد ،خانقاہوں اور درگاہوں میں منعقد ہوئیں۔تجر شریف سوپور کی خانقاہ میں رات بھر ہزاروں عقیدتمند شب خوانی میں محو رہے ۔حضرت غوث العظم دستگیرؒ کا عرس وادی بھر میں تزک واحتشام اور روایتی عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس ضمن میںوادی بھر میں ان کی خانقاہوں پر چراغاںکیا جاتا ہے اور میلے لگائے جاتے ہیں۔اس بار بھی مجموعی طور پران تقریبات میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
جموں کشمیر کو تین بڑے مسائل کا سامنا جن کو حل کرنا ہی ہوگا ۔ سنہا

لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر یونیورسٹی میں انڈین اکنامکس اینڈ الائیڈ سائنسز ایسوسی ایشن کی چوتھی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کیا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
تازہ ترین خبریں

پیر کامل حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ کا سالانہ عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

27 اکتوبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے
تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم مودی آج راجوری کے نوشہرہ سیکٹر واردا ہونگے

03 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d