سانبہ۔ 27؍ اکتوبر/ی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ نو سالوں میں شہداء کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اہم فیصلے کیے ہیں اور سابقہ حکومتوں کے برعکس، ان کی سربراہی والی حکومت مسلح افواج اور اور ان کے شہداء کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی حساس اور فکر مند ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی اور حکومت نے شہیدوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کے لیے اتنے فوائد اور فلاحی اقدامات نہیں کیے ہیں جتنے پچھلے نو سالوں میں شروع کیے گئے ہیں۔اگرچہ قیمتی جان کا ضیاع خاندان اور قوم کے لیے ناقابل تلافی ہے، لیکن حکومت شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت حساس ہے اور اس ذمہ داری کو انتہائی احتیاط اور فکر مندی کے ساتھ اٹھاتی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں کرنل نارائن سنگھ (او بی ای) کے نام سے منسوب شہید گیٹ (شہید کی یاد میں گیٹ) کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کو25سے 45لاکھ روپےکی ایکس گریشیا ادائیگی فراہم کرتا ہے۔آرمی سینٹرل ویلفیئر فنڈ کے ذریعے 8,00,000 روپے ایکس گریشیا کی شکل میں فراہم کیے جاتے ہیں۔ ریاستی حکومتیں بھی اپنی دفعات کے مطابق ایک ایکس گریشیا رقم فراہم کرتی ہیں۔ یہ لبرلائزڈ فیملی پنشن اور باقاعدہ سروس کے فوائد کے علاوہ ہے۔ڈیوٹی کے دوران اگنیور کی موت کی صورت میں، لواحقین کو 1کروڑ روپے سے زیادہ مالی امداد ملے گا۔