بانڈی پورہ/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو بانڈی پورہ میں 73 کروڑ روپے سے زیادہ کے مختلف انفراسٹرکچر پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔انہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا ۔ گرامین کے بے زمین استفادہ کنندگان کو زمین کی الاٹمنٹ کے احکامات اور مختلف فلاحی اسکیموں کے تحت منظوری لیٹر بھی سونپے۔انہوں نے کہا کہ "بجلی، سڑکوں اور پلوں اور پانی کی سکیموں کے منصوبے دور دراز کے علاقوں میں زیادہ مسابقتی ماحول پیدا کریں گے، جس سے معاشرے کے پسماندہ طبقوں، کاشتکار خاندانوں کے بڑے طبقے کو فائدہ پہنچے گا اور اس سے لوگوں کی صلاحیتوں میں بہتری آئے