Daily Aftab
28 نومبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہندوستان میں روزگار کی تخلیق نئی بلندی پر پہنچ گئیحکومت ملک میں عالمی سطح پر نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے میں مصروف : مودی

by Online Desk
12 اکتوبر 2023
A A
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا عمل اس وقت نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور بے روزگاری کی شرح چھ برسوں میں سب سے کم سطح پر ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ حکومت ملک میں ہنرمندی کی ترقی کو بڑھا کر عالمی سطح پر ہمارے نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے میں مصروف ہے ۔وزیر اعظم نے کہا، "جیسے جیسے ہندوستان کی معیشت پھیل رہی ہے ، آپ جیسے نوجوانوں کیلئے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں روزگار کی تخلیق ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے ۔ ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح چھ برسوں میں اپنی کم ترین سطح پر ہے ۔” مسٹر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوشل کانووکیشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بے روزگاری تیزی سے کم ہو رہی ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ ترقی کے ثمرات گا¶ں اور شہروں دونوں تک یکساں طور پر پہنچ رہے ہیں۔ دونوں جگہوں پر نئے مواقع بھی یکساں طور پر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان کی مزدور آبادی میں خواتین کی شرکت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں اور مہموں کا اثر بتایا ہے ۔ ہنرمندی کی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام منعقدہ یہ پروگرام ہنر مندی کی ترقی سے متعلق اداروں کی مشترکہ تقریب تھی۔ مسٹر مودی نے اسے ایک قابل ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے پورے ملک کے نوجوانوں کو نیک تمنائیں دیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان آنے والے برسوں میں دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستان اگلے تین چار برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے آپ (نوجوانوں) کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، آپ کو روزگار اور خود کے روزگار کے زیادہ مواقع ملیں گے ۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
ہندوستان آج دنیا کو آئینہ دکھا رہا ہے۔ لوک سبھا سپیکر

ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا وقت کی ضرورتہندوستانی ثقافت میں ماحولیات انسانی زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے :لوک سبھا اسپیکر

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تجربات اور مہارت شیئر کرنا اور ان سے سیکھنا ہندوستان کی عادت رہی ہے
تازہ ترین خبریں

ہندوستان میں روزگار کی تخلیق نئی بلندی پر پہنچ گئیحکومت ملک میں عالمی سطح پر نوجوانوں کیلئے مواقع بڑھانے میں مصروف : مودی

12 اکتوبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ
بین اقوامی

 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ

21 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

11 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d