نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج P20 سربراہی اجلاس سے قبل منعقدہ پری سمٹ تقریب ‘LiFE: لائف اسٹائل فار دی انوائرمنٹ’ پر پارلیمانی فورم سے خطاب کیا۔ اس موقع مسٹر برلا نے G20 ممالک کی پارلیمانوں کے اسپیکرس کا “ جمہوریت کی ماں ” ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے ‘LiFE’، پری سمٹ ایونٹ میں ان کی شرکت پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ آج کے عصری دور میں ماحولیاتی تبدیلی اور اس کے اثرات انسانیت کے مشترکہ مستقبل سے گہرے طریقے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ ہندوستان کی پہل پر P-20 کانفرنس کے دوران ماحولیات سے متعلق مسائل کو متفقہ طور پر بات چیت کے مرکز میں رکھا گیا ہے ۔ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے اچھوتا نہیں ہے ۔ دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیتے ہوئے مسٹر برلا نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پیش کیے گئے لائف (ماحول کے لیے طرز زندگی) کے خیال کا حوالہ دیتے ہوئے ، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ ہے ، مسٹر برلا نے کہا کہ مشن لائف اسٹائل ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک جامع نقطہ نظر ہے جو ہر شخص کو کم کرنے ، دوبارہ استعمال کرنے ریسائیکل کا اختیار دیتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شخص اپنے طرز زندگی میں ایسا انداز اپنائے جس سے ماحولیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ لوک سبھا کے اسپیکر نے اس نقطہ نظر کو ہر ایک کی ذاتی اور اجتماعی ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) مشن نے دنیا کو عصری چیلنجوں جیسے ماحولیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، صحت کی حفاظت، خوراک کی حفاظت اور توانائی کی حفاظت وغیرہ سے نمٹنے کا ایک نیا طریقہ دیا ہے جو اب ایک عالمی تحریک بن چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خیال کی بنیاد پر مختلف ممالک اپنی جغرافیائی اور سماجی و اقتصادی حالات کے مطابق پالیسیاں اور ایکشن پلان بنا رہے ہیں۔