قمرواری کے قریب اس وقت کہرام مچ گیا جب مسافر بس کا ڈرائیور اپنی ہی گاڑی کی زد میں آکر دم توڑ بیٹھا ۔اس سلسلے میں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق ٹاٹا مسافر بس 407زیر نمبرJK01D 9849جو منڈی روٹ پر چل رہی تھی جب قمر واری کے قریب پہنچ گئی تو اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی ۔عین مشاہدین کے مطابق جوں ہی گاڑی پلٹنے لگی کھڑکی کھل گئی اور ڈرائیور اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر کچلا گیا ۔اس موقعے پر وہاں راہ گیر جمع ہوگئے جنہوں نے خون میں لت پت ڈرائیور کو صدر ہسپتال پہنچادیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ڈرائیور جس کا نام محمد اشرف کوچھے بتایا گیا ڈب تل گنز کھڈ نواب بازار کا رہنے والا تھا ۔جوں ہی اس کی میت اپنے گھر پہنچادی گئی وہاں کہرام مچ گیا ۔پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے ۔ا