سری نگر، 12 اکتوبر/منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کولگام پولیس کو معتبر ذرائع سے منشیات کے مواد کی موجودگی کے بارے میں ایک اطلاع موصول ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی انجام دیتے ہوئے ایس ایچ او پولیس اسٹیشن یاری پورہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ان کا بیان میں کہنا تھا: ‘اس ٹیم نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ یاری پورہ کی موجودگی میں ایک مشتہ جگہ محمد یوسف راتھر ولد علی محمد راتھر ساکن کنجی کلاہ یاری پورہ کے (رہائشی مکان) پر چھاپہ مارا۔بیان میں کہا گیا کہ اس دوران افسروں نے 52 کلو فکی جیسا مواد بر آمد کیا جس کے بعد مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس کے متعلقہ دفعات کے تحٹ پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔