نئی دلی/ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والے ہندوستانی دستے کے سینئر اسپورٹس آفیسر، ایسٹرن ریلوے اور ڈپٹی شیف ڈی مشن محترمہ ڈولا بنرجی، امیت روہیداس، اسسٹنٹ۔ اسپورٹس آفیسر، ایسٹ کوسٹ ریلوے اور گولڈ میڈلسٹ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے رکن سے آج ریل بھون، نئی دہلی میں ملاقات کی۔وزیر نے چین کے ہانگ زو میں منعقدہ 19ویں ایشیائی کھیل 2022 میں ہندوستانی دستے کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ انڈین ریلویز کے کل 98 اراکین، جن میں 90 کھلاڑی، 07 کوچز اور محترمہ ڈولا بنرجی بطور ڈپٹی شیف ڈی مشن شامل ہیں، نے مذکورہ ایشین گیمز میں حصہ لیا۔ ان میں سے 39 کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 43 انفرادی اور ٹیم گیم کے تمغے جیتے ہیں۔ اس ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغوں کی ہندوستانی تعداد میں انڈین ریلوے کے کھلاڑیوں نے 22 تمغوں کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے۔18 ویں ایشیائی کھیلوں، 2018 میں 69 تمغوں کی ہندوستانی تعداد میں انڈین ریلوے کھلاڑیوں کے 09 تمغوں کے مقابلے میں، ان کا حصہ 19ویں ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے جیتنے والے 107 تمغوں میں سے 22 ہے۔ اس طرح ہندوستانی تمغوں کی تعداد میں آئی آر پلیئرز کی شراکت میں 58 فیصد اضافہ ہوا ہے۔