مرکزی وزیر ہیوی اِنڈسٹریز اینڈ پبلک اَنٹرپرائز ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے مرکزی حکومت کے عوامی رابطہ پروگرام اور خطے میں ترقی کو فروغ دینے کے عزم کے ایک حصے کے طور پرآج سپائس پارک پانپور کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم ، ایس ایس پی اونتی پورہ ، اے ڈی ڈی سی پلوامہ ، اے ڈی سی اونتی پورہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت کشمیر اور ضلع کے سینئر اَفسران موجود تھے۔مرکزی وزیر نے اپنے دورے کے دوران سپائس پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور پروسسنگ یونٹوںاور بنیادی ڈھانچے کا معائینہ کیا۔ محکمہ زراعت نے زعفران پارک کے کاموں پر ایک مختصر جائزہ پیش کیا جس میں زعفران کے معیار کو برقرار رکھنے اور جیوگرافیکل اِ نڈکشن ( جی آئی) ٹیگ کو محفوظ بنانے میں اس یونٹ کے اہم کردار پر زور دیا۔ یہ پہچان زعفران کی اصلیت کو یقینی بناتی ہے جس سے ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں اس کی قدر میں مزید اِضافہ ہوتا ہے۔مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے زعفران کے کاشت کاروں کے ساتھ ایک میٹنگ میں زعفران کی کاشت میں معاونت کرنے والی پالیسیوں کی تشکیل کے لئے اہم معلومات اور تجربات اِکٹھے کئے ہیں۔کسانوں نے معزز مہمان سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے اُنہیں سہولیت فراہم کرنے میں اَدا کئے گئے کردار پر خوشی کا اِظہار کیااور اُنہوں نے کہا کہ اس اَقدام سے ان کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔مختلف مستفید سکیموں کے لئے کوالیفائی کرنے والے افراد کے اعزاز میں اعزازی تقریبات کا اِنعقاد کیا گیا۔ مرکزی وزیر نے اَپنے متعلقہ شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد میں مومنٹوز اور انعامی رقم بھی تقسیم کی ۔مرکزی وزیرموصوف نے ان صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا، حکومتی وسائل اور مقامی کمیونٹیوں اور اِقتصادی ترقی کے لئے تعاون کا وعدہ کیا۔مرکزی وزیر ہیوی اِنڈسٹریز اینڈ پبلک اَنٹرپرائز ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کا سپائس پارک پانپور کا دورہ خطے کے مصالحہ اور زعفرانی شعبوں کے تئیں مرکزی حکومت کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔