سرینگر /6اکتوبر /ڈوڈہ میں اُس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک بھالو نے ایک شخص پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس کو اگرچہ ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ڈوڈہ ضلع کی تحصیل پھگسو علاقے میں جنگلی ریچھ کے حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک شخص مشتاق احمد بٹ ولد لال دین بٹ ساکن کٹھاوا موجودہ ڈوڈہ کے تانتری پورہ پھگسو علاقہ میں جنگلی ریچھ کے حملے میںشدید زخمی ہوواقعے کے فوراً بعد وہاں کے لوگ اور پڑوسی اس کے پاس پہنچے اور اسے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ادھر جنگلی جانوروں کی آزادانہ نقل و حمل کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم علاقے میں وارد ہوئی جس نے بھالو کو قابو کرنے کا کام شروع کیا تاہم آخری اطلاع ملنے تک ریچھ قابو سے باہر ہی تھا۔