Daily Aftab
25 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

by Online Desk
21 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نئی دہلی، 21 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین ایک تہائی ریزرویشن فراہم کرنے والے ناری شکتی وندن بل 2023 کوبڑی اکثریت سے منظور کرنے کےلئے لوک سبھا میں تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اعتماد ظاہر کیا کہ خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ہندوستان کا مزاج بدلے گا اور ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔مسٹر مودی نے آج چندریان 3 کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ملک کی کامیابیوں پر بحث شروع ہونے سے پہلے لوک سبھا میں ایک مختصر بیان میں اظہار تشکر کیا۔ اسپیکر اوم برلا کو مخاطب کرتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا “مجھے بولنے کی اجازت دینے کے لیے ، مجھے وقت دینے کے لیے میں آپ کا بہت مشکور ہوں۔ میں صرف 2-4 منٹ لینا چاہتا ہوں۔ کل ہندوستان کے پارلیمانی سفر کا ایک سنہری لمحہ تھا۔ اور اس سنہری لمحے کے حقدار اس ایوان کے سبھی ارکان ، سبھی پارٹیوں کے ارکان ہیں، سبھی پارٹیوں کے لیڈر بھی۔ ایوان میں ہوں یا ایوان سے باہر، وہ بھی برابر کے حقدار ہیں۔وزیر اعظم نے کہا “آج، آپ کے ذریعے ، اس بہت اہم فیصلہ میں اور ملک کی ماتر شکتی میں ایک نئی توانائی بھرنے میں، یہ کل کا فیصلہ اور آج راجیہ سبھا کے بعد، جب ہم آخری پڑا¶ بھی مکمل کرلیں گے ، ملک کی ماتر شکتی کا جو مزاج بدلے گا، جو اعتماد پیدا ہوگا وہ ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے والے ایک ناقابل تصور، منفرد قوت کے طور پر ابھرے گا میں یہ تجربہ کرتا ہوں اور اس مقدس کام کو انجام دینے میں آپ سب نے جو تعاون، حمایت اور بامعنی گفتگو کی ہے ، اس کے لیے ، ایوان کے لیڈروں کی حیثیت سے ، میں آج آپ سب کو تہہ دل سے سلام کرنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔ شکریہ ادا کرنے کے لیے کھڑا ہوں۔ ”لوک سبھا نے بدھ کے روز 128ویں آئینی ترمیمی بل کو منظور کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک طویل عرصے سے زیر التوا تاریخی فیصلہ لیا گیا، جو دو تہائی سے زیادہ اکثریت کے ساتھ لوک سبھا اور قانون ساز اسمبلیوں میں خواتین کو ایک تہائی ریزرویشن فراہم کرتا ہے ۔ ‘ناری شکتی وندن بل 2023’ کل دن بھر کی بحث کے بعد لوک سبھا میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا گیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
جے کے بنک کی عوامی رسائی مہم میں تیزی
جموں و کشمیر

بینک جلد ہی خصوصیت سے بھرپور موبائل بینکنگ متعارف کرائے گا

01 جولائی 2023
تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی
تازہ ترین خبریں

تبرک حسین کی لاش پاک حکام کے حوالے کر دی گئی

05 ستمبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d