Daily Aftab
25 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چنار پارک ڈلگیٹ میں آپسی جھگڑے کا خونین انجام، 15سالہ لڑکے کا سنسنی خیز قتل، ملزم گرفتار

by Online Desk
02 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چنار باغ علاقے میں کمسن لڑکے کی چھاتی میں چھرا گھونپ کر اس کا قتل کیا گیا۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر ملزم (کمسن) کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔اطلاعات کے مطابق سری نگر کے چنار باغ علاقے میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک کمسن کی چھاتی میں چھرا گھونپ کر اس کا سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ دو کمسن لڑکوں کے درمیان چنار باغ پارک میں کسی بات پر تو تو میں میں شروع ہوئی جس نے جھگڑے کا رخ اختیار کیا اسی اثنا میں 15سالہ لڑکے کی چھاتی میں چھرا گھونپا گیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمسن لڑکے پر وار کرنے کے بعد ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔جوں ہی کھنہ کھن ڈلگیٹ میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالب علم کو قتل کرنے کی خبر پھیل گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ چنار پارک غیر قانونی سرگرمیوں کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کئی بار ضلعی انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہی فراہم کی کہ چنار باغ میں قمار بازی، شراب نوشی اور دوسرے غیر قانونی کام ہو رہے ہیں لیکن اس کی اور کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ اس پارک میں ہر روز لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لہذا اس کی اور انتظامیہ کو توجہ مبذول کرنی چاہئے۔دریں اثنا پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ چنار باغ میں ایک پندرہ سالہ لڑکے پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو قتل کرنے کے الزام میں ایک کمسن کو پکڑاگیا۔انہوں نے کہاکہ ملزم کے انکشاف پر جرم انجام دینے کے لئے استعمال کیا جانے والا ہتھیار بھی براآمد کیا گیا جس کو ملزم نے دلدل علاقے میں پھینکا تھا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں کیس درج کیا گیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
اقوام متحدہ شمالی کوریا کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور میزائل پروگرام پر توجہ مرکوز کرے۔ امریکہ

بائیڈن جی 20 سے 2 دن پہلے ہندوستان پہنچیں گے

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

سرینگر میں ایک شخص کا چھرا گھونپ کر قتل
تازہ ترین خبریں

چنار پارک ڈلگیٹ میں آپسی جھگڑے کا خونین انجام، 15سالہ لڑکے کا سنسنی خیز قتل، ملزم گرفتار

02 ستمبر 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
جے کے بنک کی عوامی رسائی مہم میں تیزی
جموں و کشمیر

بینک جلد ہی خصوصیت سے بھرپور موبائل بینکنگ متعارف کرائے گا

01 جولائی 2023
وادی میں نئے سال کے پہلے روز زلزلہ
تازہ ترین خبریں

کشتواڑمیں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے

23 اکتوبر 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d