سری نگر/وسطی ضلع بڈگا م کے پتلی باغ علاقے میں اتوار کی صبح تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سکوٹی سوار کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔اطلاعات کے مطابق پتلی باغ بڈگام میں اتوار کی صبح اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار گاڑی نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اس پر سوار مقامی شہری شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت علی محمد خان ولد حسین خان کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔












