Daily Aftab
10 مارچ ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے کشمیری سپموزیم کا اہتمام

by Online Desk
26 اگست 2023
A A
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

بانڈی پورہ / ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے آج گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کے آڈیٹوریم میں کشمیری زبان و ادب کی ممتاز شخصیت مرحوم پروفیسر رشید نازکی کے ادبی خدمات کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں کشمیری سمپوزیم کا اہتمام کیا گیا۔ سمپوزیم کا عنوان پروفیسر نازکی: شخصیت اور کارنامہ تھا اور یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدار ادبی مرکز کمراز کے صدر اور نامور براڈکاسٹر محمد امین بٹ نے کی جبکہ ایوان صدارت میںساہتیہ اکادمی نئی دلی کے کشمیری ایڈوائزری بورڈ کے کنونیر پروفیسر شاد رمضان، سی ای او بانڈی پورہ محمد امین بیگ، پروفیسر نازکی کے فزند محمد مبشر نازکی موجود تھے۔ ممبر کشمیری ایڈوائزری بورڈ ساہتیہ اکادمی ڈاکٹر گلزار احمد راتھر نے تعارفی کلمات پیش کیے۔ اس موقعے پر پروفیسر شاد رمضان نے کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پروفیسر رشید نازکی کشمیرے زبان و ادب کے ممتاز ادبائ اور دانشوروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی ادبی خدمات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ محمد امین بٹ نے صدارتی خطاب میں پروفیسر نازکی کی شاعری اور تخلیقی ادب پر بات کی۔ دوسری نشت کی صدارت پروفیسر محمد اسماعیل آشنا نے کی جبکہ ایوان صدارت میں پرنسپل گورنمٹ گرلز ہائر سیکنڈری بانڈی پورہ رفیق احمد پرے اور میر داچھی گامی ایوان صدارت میں موجود تھے۔ تقریب پر ڈاکٹر علی محمد نشتر، عبدالاحد حاجنی، شوکت شان، عادل محی الدین، میر طارق اور منصور منتظر کی جانب سے چھ پ±ر مغز مقالے پیش کیے گئے جن میں مقالہ نگاروں نے پروفیسر نازکی کی زندگی اور ادبی خدمات کے مختلف پہلوں کو اجاگر کیا۔ دوسری نشست کے دوران ایوان صدارت میں موجود گورنمٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کے پرنسپل محمد رفیق پرے نے پروفیسر رشید نازکی کی یاد میں منعقد تقریب کے لئے مذکورہ ادارے کا منتخب کرنا باعث خوشی اور باعث سعادت تصور کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشید نازکی جیسی عظیم شخصیت کے اثر و رسوخ اور علمی بصارت کا دائرہ کافی وسیع ہے اور ہمیں فخر حاصل ہے کہ ہم ا±ن کو یاد کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کا حصہ بنے۔ اس موقعے پر انگریزی اور کشمیری زبان کے نامور شاعر اور ادیب پروفیسر اسماعیل آشنا نے اعلان کیا کہ محبوب العالم کالیج آف ایجوکیشن امسال سے رشید نازکی کی ادبی خدمات کو یاد کرنے کے لئے رشید نازکی ایوارڈ عطائ کرے گا جوکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ا±ستاد کو دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اس سال کا ایوارڈ محمد رفیق پرے، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ کو دیا جائے گا۔ تقریب میں شعرائ، ادبا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سکولی طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں جن دیگر شخصیات نے حصہ لیا ا±ن میں ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے کشمیری ایڈوائیزری بورڈ کے ممبر شبنم تلگامی، میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین نجار، ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹرمصطفی، جی این زاہد، محمد منور پروانہ، گ±ل تنویر، شاکر شفیع، جاوید جواد، شبیر احمد شبیر، عادل اسماعیل، عاشق حسین وانی و دیگران قابل ذکر ہیں۔ محمد مبشر نازکی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ ڈاکٹر ریاض الحسن اور مجید مجازی نے بالترتیب پہلی اور دوسری نشست کی نظامت کے فرائز انجام دئے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
برہم پترا کے شمالی کنارے پر جدید فلوٹنگ جیٹی قائم کی جائے گی۔ سونووا ل

 شمال مشرق کے سرکردہ ریاستی اسپتالوں میں آیوش کے مربوط محکمہ  قائم کئے جائیں۔  سونوال

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر اعظم مودی کا دہلی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا
تازہ ترین خبریں

ساہتیہ اکادمی نئی دلی کی جانب سے کشمیری سپموزیم کا اہتمام

26 اگست 2023
ماہ مبارک میں غیر کشمیری گداگروں کی فوج وادی وارد
ادارتی

(شہر و گام بچوں سے بھیک منگوانے کا رحجان بڑھنے لگا)

02 اپریل 2024
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d