Daily Aftab
27 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

’بے گھروں کو گھر ‘ فراہم کرنے کی اسکیم کے حوالے سے سرکار اپنی پوزیشن واضح کرئے : عمر عبداللہ

by Online Desk
06 جولائی 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بعد نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی سرکار کی طرف سے حالیہ اعلان کردہ ‘بے گھروں کو گھر’ فراہم کرنے کی اسکیم کے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کو بے گھروں کو زمینیں فراہم کرنے سے پہلے اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کن لوگوں کو بے گھروں میں گن رہی ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعرات کے روز بڈگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہاکہ بے گھروں کو گھر فراہم کرنے کی اسکیم کے حوالے سے سرکار کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر حکومت کو بے گھروں کو زمینیں فراہم کرنے سے پہلے اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ کن لوگوں کو بے گھروں میں گن رہی ہے؟انہوں نے کہاکہ کیا وہ ان لوگوں کو بھی یہاں زمینیں فراہم کرنے جارہے ہیں جو 2019کے بعد یہاں آئے ہیں کیونکہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت یہاں بہت سارے لوگوں کو بسانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایسے لوگوں کو یہاں زمینیں دینے کی بات ہورہی جن کو یہاں جمعہ جمعہ 8دن بھی نہیں ہوئے تو یہ بالکل ہی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو پہلے اس بات کی وضاحت کرنی چاہئے کہ وہ بے گھر لوگوں کی فہرست کیسے مرتب کررہی ہے ؟بتادیں کہ بدھ کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے حکومت کی طرف سے حالیہ اعلان کردہ ’بے گھروں کے لئے گھر‘پالیسی کے متعلق سنگین خدشات کا اظہار کیا۔انہوں سوال کیا کہ کشمیری پنڈت جو گزشتہ تین دہائیوں سے جموں میں ایک کمرے میں رہائش پذیر ہیں انہیں سرکار کی جانب سے اراضی فراہم کیوں نہیں کی جارہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں مجموعی ترقی پر توجہ دینے کے بجائے ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازشیں رچائی جارہی ہیں۔انہوں نے سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں صوبے پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے اور یہ پالیسی مقامی آبادی کو اشتعال دینے کے مترادف ہے۔محبوبہ مفتی کی جانب سے سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد سرکاری ترجمان نے بدھ شام دیر گئے پریس بیان جاری کیا۔سرکاری ترجمان نے محبوبہ مفتی کی جانب سے کئے گئے دعووں کو جھٹلاتے ہوئے کہاکہ صرف ان لوگوں کو زمین فراہم کی جائے گی جو جموں وکشمیر کے پشتینی باشندے ہونگے۔انہوں نے کہاکہ محترمہ مفتی کا یہ بیان کہ حکومت 2 لاکھ لوگوں کو زمین الاٹ کر رہی ہے غلط اور حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ان کے مطابق جموں و کشمیر حکومت اصلاحی اقدامات کے ذریعے غریب اور بے زمین لوگوں کی خدمت کے لیے پرعزم ہے جو بنیادی سہولیات جیسے کہ اپنے سر پر چھت سے محروم ہیں۔سرکاری ترجمان کے مطابق حکومت 2711 کیسوں کو 5 مرلہ زمین الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ گھر حاصل کر سکیں۔ یہ غریبوں کے لیے حکومت کی وابستگی کا مظہر ہے ۔دریں اثنا پی ڈی پی ترجمان کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس پر حکومت کی جانب سے فوری وضاحت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس عمل میں شفافیت کی کمی ہے۔پارٹی کے ایک ترجمان کے مطابق،پی ایم اے وائی ریاست میں کئی دہائیوں سے مختلف عنوانات کے تحت کام کر رہا ہے اور ایک طریقہ کار موجود ہے جس کی ہمیشہ خود گورنمنٹ آف انڈیا نے شناخت سے لے کر عمل درآمد کی سطح تک نگرانی کی۔انہوں نے کہاکہ یہ امداد عام طور پر غریب ترین زمینداروں کو دی جاتی ہے اور ایسے لوگوں کی صورت میں جن کے پاس زمین نہیں ہے انہیں کمیونٹی کی زمینوں جیسے کہ کاہچرائی، سرکاری زمین، خالصہ وغیرہ میں سے زمین الاٹ کرنے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دعویٰ کہ 2 لاکھ شناخت شدہ گھرانے اب بھی بے گھر ہیں، اس میں شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں اور یہ کہ اس میں سرکار کی نیت ٹھیک نہیں۔ترجمان نے کہا کہ سرکار کا تازہ ترین اعلان جموں میں غیر مقامی کارکنوں کو مکانات کی الاٹمنٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
انتظامی کونسل نے محکمہ صحت میں اسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی

عوامی شکایات ازالہ کے اعلیحدہ محکمہ کے قیام کو منظوری

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بھاجپا اور اس کے حامی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف/عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

’بے گھروں کو گھر ‘ فراہم کرنے کی اسکیم کے حوالے سے سرکار اپنی پوزیشن واضح کرئے : عمر عبداللہ

06 جولائی 2023
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی
ادارتی

واقعہ معراج قدرت الٰہی کی عظیم نشانی

13 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d