سرینگر/
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی زیر صدارت انتظامی کوسنل نے عوامی شکایات محکمہ کے قیام کو منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ متاثرہ افراد کے لیے بہتر نتائج کے ساتھ بہتر انتظامیہ اور معیاری عوامی شکایات کو یقینی بنائے گا اور اس طرح سرکاری کاروبار کو موثر طریقے سے نمٹانے کی ضمانت دی جائے گی۔یہاں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، جموں کشمیر ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری مندیپ کمار بنڈھاری شامل تھے ۔ کونسل نے عوامی شکایات کے محکمہ کے اعلیٰحدہ قیام کو منظوری دی ہے ۔ اس سے قبل”عوامی شکایات کا ازالہ“ کا موضوع انتظامی اصلاحات، معائنہ، تربیت اور شکایات کے محکمے کو تفویض کیا گیا تھا۔ انتظامی اصلاحات کا اقدام حکومت کے اس عزم کے مطابق ہے جس میں ای گورننس کے ذریعے شکایات کے ازالے کی اختراعات پر زور دینے کے ساتھ شہریوں پر مرکوز گورننس کو فروغ دیا گیا ہے۔ یہ متاثرہ افراد کے لیے بہتر نتائج کے ساتھ بہتر انتظامیہ اور معیاری عوامی شکایات کو یقینی بنائے گا اور اس طرح سرکاری کاروبار کو موثر طریقے سے نمٹانے کی ضمانت دی جائے گی۔