سری نگر، 23 جون (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر کے کالا جنگل علاقے میں در اندازی کی کوشش کرنے والے 4 جنگجوﺅں کو مار گرایا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگجو پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔کشمیر زون پولیس نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران کپوارہ کے مڑھل سیکٹر کے کالاجنگل علاقے میں 4 جنگجوﺅں کو مار گرایا گیا جو پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے ہمارے علاقے میں در اندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے’۔دریں اثنا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی ایک خاص اطلاع موصو ل ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر سے ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کو اس طرف آتے ہوئے دیکھا گیا جنہیں سلامتی عملے نے للکارا جس دوران گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین کافی عرصے سے دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ۔ ان کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک جانے کے بعد تصادم کی جگہ چار ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے