Daily Aftab
24 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

ہمارا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی ہونا چاہیے۔ پی ایم مودی

by Online Desk
22 جون 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نیویارک/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے پونے میں منعقدہ جی 20وزرائے تعلیم کے اجلاس سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم نہ صرف وہ بنیاد ہے جس پر ہماری تہذیب کی تعمیر ہوئی ہے بلکہ یہ انسانیت کے مستقبل کی معمار بھی ہے۔ وزیر اعظم نے وزرائے تعلیم کو شیرپا کہا اور کہا کہ وہ بنی نوع انسان کی سب کے لیے ترقی، امن اور خوشحالی کی کوششوں میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے روشنی ڈالی کہ ہندوستانی صحیفے تعلیم کے کردار کو خوشی لانے کی کلید کے طور پر بیان کرتے ہیں۔ سنسکرت شلوک کی تلاوت کرتے ہوئے جس کا مطلب ہے کہ ‘ حقیقی علم عاجزی دیتا ہے، عاجزی سے قابلیت آتی ہے، قابلیت سے دولت ملتی ہے، دولت انسان کو اچھے کام کرنے کے قابل بناتی ہے، اور یہی خوشی لاتی ہے’، وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک ہمہ گیر اور جامع سفرپر گامزن ہوا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بنیادی خواندگی نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بناتی ہے اور ہندوستان اسے ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے ‘سمجھ اور اعداد و شمار کے ساتھ پڑھنے  میں مہارت کے لیے قومی اقدام’ یا ‘نپن بھارت’ اقدام پر روشنی ڈالی اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 کی جانب سے بھی ‘بنیادی خواندگی اور اعداد و شمار’ کو ایک ترجیح کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2030 تک مقررہ وقت میں اس پر کام کرنے پر بھی زور دیا۔وزیر اعظم نے نئی ای-لرننگ کو اختراعی طریقے سے ڈھالنے اور استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مقصد بہتر طرز حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس سمت میں حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات پر روشنی ڈالی اور ‘اسٹڈی ویبس آف ایکٹیو لرننگ فار ینگ اسپائرنگ مائنڈز’ یا ‘سویام’ کا ذکر کیاجوایک آن لائن پلیٹ فارم ہےجو کلاس 9 سے پوسٹ گریجویٹ سطح تک تمام کورسز کی میزبانی کرتا ہے اور طلباء کو رسائی، مساوات اور معیار پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دور سے سیکھنےکےقا بل بناتاہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ "34 ملین سے زیادہ اندراجات اور 9000 سے زیادہ کورسز کے ساتھ، یہ سیکھنے کا ایک بہت مؤثر ذریعہ بن گیا ہے”۔ انہوں نے ’ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فار نالج شیئرنگ‘ یا ’دکشا پورٹل‘ کا بھی ذکر کیا جس کا مقصد فاصلاتی تعلیم کے ذریعے اسکولی تعلیم فراہم کرنا ہے۔ جناب مودی نے بتایا کہ یہ 29 ہندوستانی اور 7 غیر ملکی زبانوں میں سیکھنے کی حمایت کرتا ہے اور اب تک 137 ملین سے زیادہ کورس کی تکمیل دیکھ چکا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ہندوستان ان تجربات اور وسائل کو بانٹنے میں خاص طور پر گلوبل ساؤتھ کے لوگوں کے ساتھ خوشی محسوس کرے گا ۔ہمارے نوجوانوں کو مسلسل ہنر مندی، دوبارہ ہنرمندی اور اعلی ہنر مندی کے ذریعہ  مستقبل کے لیے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ان کی صلاحیتوں کو ارتقا پزیر ورک پروفائلز اور طریقوں سے ہم آہنگ کرنے کی تاکید کی۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ   ہندوستان  میں ہم ہنر مندی کی نقشہ سازی انجام دے رہے ہیں جہاں تعلیم، ہنر اور محنت کی وزارتیں  مل کراس پہل پر مل کر کام کر رہی ہیں۔ جناب مودی نے یہ بھی تجویز کیا کہ جی-20 ممالک عالمی سطح پر مہارت کی نقشہ سازی کا کام شروع کر سکتے ہیں اور ایسے خلا کو تلاش کر سکتے ہیں جن کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم نے تبصرہ  کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایک برابرکر نے والی چیز کے طور پر  کام کرتی ہے اور شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلیم تک رسائی کو بڑھانے اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں قوّت میں کئی گنا اضافہ کرنے والی چیز ہے۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت کی صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی جو سیکھنے، ہنر مندی اور تعلیم کے میدان میں بڑی صلاحیت پیش   کرتی ہے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کی طرف سے درپیش  چیلنجوں  اورمواقع کے درمیان صحیح توازن قائم کرنے میں جی- 20 کے کردار پر بھی زور دیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
جموں کشمیر کے ادھم پور کی لڑکی نے نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیتے

جموں کشمیر کے ادھم پور کی لڑکی نے نیشنل پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو تمغے جیتے

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

 گرین انرجی  کے شعبہمیں  بھارت میں امکانات’’سونے کی کان  ‘‘سے کم نہیں۔ پی ایم مودی
تازہ ترین خبریں

ہمارا مقصد بہتر حکمرانی کے ساتھ معیاری تعلیم کی فراہمی ہونا چاہیے۔ پی ایم مودی

22 جون 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
جے کے بنک کی عوامی رسائی مہم میں تیزی
جموں و کشمیر

بینک جلد ہی خصوصیت سے بھرپور موبائل بینکنگ متعارف کرائے گا

01 جولائی 2023
نتن گڈکری نے آسام میں 1450 کروڑ روپے کے چار پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
تازہ ترین خبریں

ہندوستان ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے عالمی منڈی پر قبضہ کر سکتا ہے۔ نتن گڈکری

10 ستمبر 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d