داخلی سلامتی کی وجہ سے کشمیر کے لوگ پر امن ماحول میں جی رہے ہیں:ایل جی منوج سنہا
سرینگر //جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہاکہ پولیس نے ملی ٹینسی، امن و امان اور جدیدت کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے اور پولیس اپنے داخلی سلامتی کے انتظام کے ذریعے اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ایک عام شہری بلا خوف زندگی گزار سکیں۔ ایل جی نے یہاں ڈل جھیل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں جشن ڈل تقریب کے اختتام پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داخلی سلامتی کی وجہ سے کشمیر کے لوگ پر امن ماحول میں جی رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس نے ملی ٹٰنسی ، امن و امان اور جدیدیت کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پولیس سویک ایکشن پروگراموں کے ذریعے جن میں جشن ڈل شامل ہیں لوگوں نے کھیلوں سے متعلق کئی تقریبات میں حصہ لیا۔ ایل جی نے کہاکہ جشن ڈل پروگرام سات سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصلہ لیا ۔ ڈل جھیل صرف ایک جھیل نہیں ہے بلکہ لوگوں کافخر ہے جن لوگوں نے اس کی صفائی میں حصہ لیا ہے وہ اپنا کام جاری رکھیں تاکہ جھیل ڈل بنیادی طورپر صاف کیا سکے۔ یوتھ سروسز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے قابل ستائش کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال جموں وکشمیر میں ساٹھ لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ شاید ہی کوئی ایسا ضلع ہو جہاں کھیلوں کی سرگرمیوں یا کوئی بڑا ٹورنمنٹ ہر روز منعقد نہ ہوتا ہو۔ ایل جی نے کہاکہ انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کیا ہے۔ وہ بین الاقوامی سٹیڈیم جموں وکشمیر کے علاقوں میں بنائے گئے ہیں ہر ضلع اور پنچایت میں والی بال اور فٹ بال کے میدانوں کے علاوہ کثیر مقصدی کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ سری نگر کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔














