Daily Aftab
19 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

قومی سلامتی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ

by Online Desk
16 جون 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT


 بنگلورو۔/وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کرناٹک کے بنگلورو میں ‘دفاعی مینوفیکچرنگ میں خود انحصاری’ پر وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران، دونوں ایوانوں سے کمیٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو وزارت دفاع (ایم او ڈی) کی طرف سے دفاع میں ‘ آتم نربھرتا ‘ حاصل کرنے کے لیے ، کیے گئے اقدامات اور ان فیصلوں کی وجہ سے اب تک حاصل ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وزیر دفاع نے،  ابھرتے ہوئے عالمی منظر نامے سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک کی سلامتی کو بڑھانے اور مسلح افواج کو تکنیکی اعتبار سے  ترقی یافتہ بنانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ خود انحصاری کو یقینی بنانے کے لیے مانگ کی یقین دہانی کو سب سے اہم پہلو قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔ ان میں دفاعی بجٹ میں مسلسل اضافہ، سرمائے کے اخراجات سمیت؛ مالی سال 2023-24 میں ملکی صنعت کے لیے دفاعی سرمائے کی خریداری کے بجٹ کا ریکارڈ 75 فیصد مختص کرنا اور مثبت اندرون کاری  فہرستوں کا اجرا۔جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت کے فیصلوں کا اثر ہونا شروع ہو گیا ہے اور آج ملک آبدوزیں، لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹر اور ہتھیار مقامی طور پر تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی دفاعی صنعت نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کر رہی ہے، بلکہ دوست ممالک کی سکیورٹی ضروریات بھی پوری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا  ’’گزشتہ مالی سال میں ہماری دفاعی پیداوار ایک لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی اور برآمدات 16000 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دفاعی شعبہ اور پوری قوم صحیح راستے پر گامزن ہے‘‘۔وزیر دفاع  نے اس حقیقت کی تعریف کی کہ نظریہ سے قطع نظر، مکمل خود انحصاری کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیشہ تمام حلقوں سے اتفاق رائے رہا ہے۔  انہوں نے کہا’’اگر ہم ہندوستان کو درآمد کنندہ کے بجائے دفاعی برآمد کنندہ بنانا چاہتے ہیں، تو ہمیں ’نیشن فرسٹ‘ کے تصور کے ساتھ ہر حال میں ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ہی ہم آتم نر بھر بھارت کے مقصد کو حاصل کر سکیں گے‘‘ ۔بحث کے دوران، کمیٹی کے اراکین نے قیمتی تجاویز پیش کیں، جن کو وزیر دفاع نے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تجاویز کو شامل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔دفاع کے وزیر مملکت  جناب اجے بھٹ؛ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان؛ سکریٹری دفاع  جناب گردھر ارامانے؛ سکریٹری (سابق فوجیوں کی بہبود) جناب  وجے کمار سنگھ اور سکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
بال تل یاتریوں کے دوقافلے امرناتھ یاتراکی جانب روانہ ہوئے

آرمی کمانڈر نے امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کا جائزہ لیا

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  SCO وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے
تازہ ترین خبریں

قومی سلامتی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ

16 جون 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d