Daily Aftab
19 اکتوبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت کی پالیسی ‘بنیادی اصولوں کی پیروی ’ اور ‘مستقبل کی طرف مارچ’ کا امتزاج ہے۔ مودی

by Online Desk
16 جون 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو پیغام کے ذریعے جی20 وزرائے زراعت کے اجلاس سے خطاب کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تمام معززین کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور کہا کہ زراعت انسانی تہذیب کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر زراعت کی ذمہ داریاں صرف معیشت کے ایک شعبے کو سنبھالنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ انسانیت کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی طرف بھی بڑھ جاتی ہیں۔ وزیر اعظم نے اس بات کاذکر  کیا کہ زراعت عالمی سطح پر 2.5 بلین سے زیادہ لوگوں کو روزی روٹی فراہم کرتی ہے اور اس کےجی ڈی پی کے تقریباً 30 فیصد اور گلوبل ساؤتھ میں 60 فیصد سے زیادہ ملازمتوں کے لئے ذمہ دارہے۔ آج گلوبل ساؤتھ کو درپیش چیلنجوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے وبائی امراض کے اثرات اور بگڑتے ہوئے جغرافیائی سیاسی تناؤ سے سپلائی چین میں خلل واقع ہونے کا ذکر کیا۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملے پر بھی گفتگو کی جس کی وجہ سے موسم کے شدید واقعات زیادہ سے زیادہ ہوتے ہیں۔زرعی شعبے میں ہندوستان کے تعاون پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ‘بنیادی اصولوں کی پیروی  کی طرف واپسی’ اور ‘مستقبل کی طرف مارچ’ کی پالیسی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ہندوستان قدرتی کاشتکاری کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے چلنے والی کاشتکاری کو فروغ دے رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘پورے ہندوستان کے کسان اب قدرتی کھیتی کو اپنا رہے ہیں۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مصنوعی کھاد یا کیڑے مار ادویات کا استعمال نہیں کر رہے ہیں لیکن ان کی توجہ زمین کو جان دار بنانے، مٹی کی صحت کی حفاظت، ‘فی قطرہ، زیادہ فصل’ پیدا کرنے، اور نامیاتی کھادوں اور  جراثیم کشی کے بندوبست  سے متعلق تدابیر  کو فروغ دینے پر ہے۔  وزیر اعظم نے گفتگو کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ، اس کے ساتھ ہی ہمارے کسان پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ٹکنالوجی کا فعال طور پر استعمال کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنے کھیتوں میں شمسی توانائی پیدا کرنے اور استعمال کرنے، فصلوں کے انتخاب کو بہتر بنانے کے لیے سوائل ہیلتھ کارڈ کے استعمال، اور غذائیت سے بھرپور مادوں کے چھڑکاؤ  اور ان کی فصلوں کی نگرانی کے لیے ڈرون کے استعمال  کی مثال دی۔ جناب مودی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ ‘ امتزاجی  طریقہ کار ’  زراعت کے کئی مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کا ذکرکیا کہ سال 2023 کو جوار باجرے کے بین الاقوامی سال کے طور پر منایا جا رہا ہے اور کہا کہ معززین حیدرآباد میں اپنے کھانوں میں اس کی شمولیت کا مشاہدہ کریں گے کیونکہ بہت سے پکوان جوار یا شری ان ّپر مبنی ہوتے ہیں۔ جناب مودی نے بتایا کہ یہ سپر فوڈ نہ صرف کھانے کے لیے صحت بخش ہیں بلکہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے میں بھی مددگار ہیں کیونکہ فصل کو کم پانی اور کھاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ جوار باجرے کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی کاشت ہزاروں سالوں سے ہوتی رہی ہے لیکن منڈیوں اور مارکیٹنگ کے اثر و رسوخ کی وجہ سے روایتی طور پر اگائی جانے والی غذائی فصلوں کی قدر ختم ہو گئی۔ ‘‘آئیے ہم شری انّ جوار  باجرے کو اپنی پسند کے کھانے کے طور پر قبول کریں’’، وزیر اعظم نے ریمارک دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جوار باجرے کی کاشت میں بہترین طریقوں، تحقیق اور ٹیکنالوجیوں کو  زیر استعمال لانے  کے لیے ایک مرکز کے طور پر جوار  باجرے کی تحقیق کے ایک انسٹی ٹیوٹ کو ترقی دے رہا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  SCO وزرائے دفاع کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

قومی سلامتی کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔ راجناتھ سنگھ

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

من کی بات– کشمیر  کے نادرو اور لیوینڈر کی عالمی مانگ میں  اضافہ ہوا ہے۔ مودی
تازہ ترین خبریں

بھارت کی پالیسی ‘بنیادی اصولوں کی پیروی ’ اور ‘مستقبل کی طرف مارچ’ کا امتزاج ہے۔ مودی

16 جون 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا
بین اقوامی

چین نے  دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ  کیا

05 مارچ 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d