سری نگر،7مئی (یو این آئی) جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ڈی ایم اے نے کہا کہ بارہمولہ کے سطح سمندر سے تین ہزار میٹر اونچے علاقوں میں کم خطرے والے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔انہوں نے ان علاقے میں رہنے والوں لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں گذشتہ کئی روز موسمی حالات ناساز گار ہیں میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 8 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔













