مینگا شرپا نے ناظم اطلاعات وعوامی رابطہ کے طور پر باضابطہ چارج سنبھالا ۔ مینگا شرپا آئی اے ایس 2017بیچ کیڈر سے ہے اور ان کا تعلق مغربی بنگال سے ہے ۔ سابق ڈائریکٹر انفارمیشن اکشے لابرو، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر محمد اسلم اور دیگر سینئر افسران اس موقعے پر موجود تھے جنہوں نے نئے ڈائریکٹر کا والہانہ استقبال کیا ۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے محکمہ کے افسران سے تعارف کیا اور انہیں محکمہ کے کام کاج سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی ۔ انہوں نے محکمہ کے ملازمین اور افسران پر زور دیا کہ وہ تندہی اور لگن و ایمانداری کے ساتھ اپنے فرائض نبھائیں ۔














