پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لینے کے بعد نقب زنوں کی تلاش شروع کردی
سرینگر/ 08 اپریل //جنوبی کشمیرکے پلوامہ قصبے میں نقب زنوں نے نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین رقومات سمیت اُڑا لی پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد نقب زنوں کی تلاش شروع کردی- جنوبی کشمیرکے پلوامہ قصبے میں سات اور آٹھ اپریل کی در میانی رات کوڈگری کالج کے متصل جموںو کشمیر بینک کی جانب سے نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین رقومات سمیت اڑا لی۔ علی ا لصبح مقامی لوگوں نے اس سلسلے میں پولیس کو آگاہ کیا۔پولیس پارٹی جائے موقع پرپہنچ گئی صورتحا ل کاجائزہ لیااور اس بات کی تصدیق کی کہ درمیانی رات کو نقب زن اے ٹی ایم مشین اڑاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہے پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لیاجارہاہے او رجلد ہی نقب زنوںکوکیفر کردار تک پہنچایاجائےگا ۔












