پی ڈی پی صدر کی بیٹی کے بیان کوپولیس نے خارج کرتے ہوئے کہاکہ دو برسوں کے دوران 99.9%ویر ی فیکیشن کاکام سی آئی ڈی نے مکمل کیاہے اور پاس پورٹ اجراءکرنے کی کارروائیاں ریجن پاسپورٹ کے عمل میں لائے کئی نوجوانوں کوپاسپورٹ اس لئے اجراءنہیں کیاگیا کہ وہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے ۔ التجا مفتی کی جانب سے کانفرنس کے دوران دیئے گئے بیان جس میںانہوںنے دعوی کیاکہ انہیں ریجنل پاسپورٹ دفترکی جانب سے جوپاسپورٹ فراہم کیاگیا وہ صرف دبئی جانے تک محدود ہے ۔سرکار نے ان کی نقل وحرکت کودبئی تک ہی محدود رکھا۔سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ سی آئی ڈی اور پولیس محکمہ نے عدالت کوبھی گمراہ کردیاجس سے ان کابنیادی حق صلب ہوا ہے ۔پی ڈی پی صدرکی بیٹی کے بیان کو جموںو کشمیر پولیس نے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ان کایہ بیان حقیقت پرمبنی نہیں ہے کہ ان کے وکیل کی دائرکی گئی عرضی پر واپس لینے کے لئے دباو¿ڈالاگیا۔پولیس کے مطابق تین برسوں کے دوران99.9%ویری فکیشن مکمل کی گئی اور التجامفتی کایہ بیان کہ پاسپورٹ کے لئے رخواستیں جمع کرنے والوں کوترسایااور تڑپایاجارہاہے۔ پولیس نے اعداد شمار ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ 2021میں 75ہزار 714ویری فکیشن 2022میں 75185اور مجموعی طور پرایک لاکھ 37315ویری فکیشنیں کی گئی ایک لاکھ 28ہزار 929 پاسپورٹ بھی اجراءکئے پولیس نے اپنے بیان میں کہاکہ 54پاسپورٹ روک دیئے گئے جن کے بارے میں تحقیقا ت کے دوران ثابت ہوا کہ وہ ملک دشمن میں ملوث تھے۔ انہوںنے کہاکہ کسی کے حقوق کو صلب نہیں کیا التجامفتی کی جانب سے دیاگیا بیان حقیقت سے کوسودور ہے ۔












