Daily Aftab
29 نومبر ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بنگال فرقہ وارانہ کشیدگی: جلوس میں شامل لوگوں نے تشدد کی آگ کو ہوا دی، پولیس کا عدالت میں بیان

by Online Desk
08 اپریل 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کلکتہ ،8اپرےل ( اے ےواےس) کولکاتا: مغربی بنگال حکومت نے کلکتہ ہائی کورٹ میں دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2 اپریل کو ریاست کے ہگلی ضلع کے ریشرا میں رام نومی کے موقع پر جھڑپیں اور تشدد کی آگ جلوس میں شامل لوگوں کی وجہ سے بھڑکی تھی۔ چندر نگر سٹی پولیس، جس کے دائرہ اختیار میں رشرا آتا ہے، نے جمعہ کی شام کو عدالت میں جھڑپوں پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ کے حقائق جاننے والے ذرائع نے بتایا کہ کہ جلوس کے شرکائ جلوس کے آغاز سے ہی مسلسل توہین آمیز اور قابل اعتراض زبان استعمال کر کے مقامی لوگوں کو اکسا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق، اگرچہ شروع میں جلوس میں شامل لوگوں کے ایک گروپ نے خود کو قابل اعتراض زبان استعمال کرنے تک محدود رکھا لیکن بعد میں ان میں سے کچھ نے مقامی لوگوں پر پتھراو¿ شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ جلوس میں پولیس کی اجازت کے بغیر ڈی جے کا استعمال کیا گیا اور کچھ شرکائ نے مہلک تیز دھار ہتھیاروں کی بھی نمائش کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسی قابل اعتراض زبان کے استعمال اور پتھراو¿ سے مقامی لوگوں کو مشتعل کیا گیا، جنہوں نے جلوس پر پتھراو¿ کر کے جوابی کارروائی کی۔ جب پولیس نے دونوں اطراف کے لوگوں کو روکنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا اور کچھ پولیس گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔پہلی جھڑپ 2 اپریل کی شام کو رشرہ میں رام نومی کے جلوس کو لے کر ہوئی۔ زخمیوں میں بی جے پی ایم ایل اے بیمن گھوش اور کچھ پولیس افسران شامل ہیں۔ جس کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی۔ یہ صورتحال 3 اپریل کی رات تک جاری رہی جب ایک پرتشدد ہجوم نے رشرہ سے گزرنے والی ٹرینوں پر پتھراو¿ شروع کر دیا۔کلکتہ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ میں 3 اپریل کو جاری کشیدگی کے بارے میں بھی تفصیلی بیان دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 500 لوگوں کے ایک گروپ نے اچانک پولیس پر لاٹھیوں، پتھروں اور اینٹوں سے اس وقت حملہ کر دیا جب پولیس ٹیم رشرا ریل پھاٹک کے علاقے میں گشت کر رہی تھی۔ انہوں نے وہاں سے گزرنے والی ٹرینوں پر بھی پتھراو¿ شروع کر دیا۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولوں کا سہارا لینا پڑا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

اسی بارے میں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
دفعہ370اور 35اے کی واپسی کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار
تازہ ترین خبریں

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

17 اکتوبر 2026
سرینگر تیز اب حملہ ، پولیس نے ایک ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی
تازہ ترین خبریں

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

17 اکتوبر 2026
2دن بعددریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشانات سے نیچے وولر جھیل پھول گئی،حفاظتی اقدامات شروع
تازہ ترین خبریں

آئندہ کچھ دنوں تک خشک موسمی صورتحال کی پیشگوئی

17 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں آئی ٹی آئیز کی جدید کاری کیلئے 475.41 کروڑ روپے منظور

17 اکتوبر 2026
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
جموں و کشمیر

ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کی بہادری، لگن، قربانیوں اور بے لوث خدمات پر فخر:منوج سنہا

16 اکتوبر 2026
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کی اہم درگاہوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

16 اکتوبر 2026
(کورونا کی نہیں لہر پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں)
تازہ ترین خبریں

علاج میں انسانی ہمدردی اور طبی سہولیات کی یکساں فراہمی ضروری

15 اکتوبر 2026
وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز
تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ نے کیاوسطی کشمیرکے ضلع گاندربل میں 60 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

15 اکتوبر 2026
Next Post
کاکہ پورہ پلوامہ میں اے ٹی ایم مشین کولوٹنے کی کوشش ناکام

جنوبی کشمیر پلوامہ قصبے میں دوران شب اے ٹی ایم مشین رقومات سمیت اڑالی گئی

اہم خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

دھونس، دباو ، ہراسانی اور مذہبی نابرابری جمہوری و آئینی اصولوں کے منافی/ڈاکٹر فاروق

سال 2022میںبٹہ مالو میں خاتون کا قتل معاملہ

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

بنگال فرقہ وارانہ کشیدگی: جلوس میں شامل لوگوں نے تشدد کی آگ کو ہوا دی، پولیس کا عدالت میں بیان
تازہ ترین خبریں

بنگال فرقہ وارانہ کشیدگی: جلوس میں شامل لوگوں نے تشدد کی آگ کو ہوا دی، پولیس کا عدالت میں بیان

08 اپریل 2023
بلیک مرر سیریز (Black Mirror)
تازہ ترین خبریں

بلیک مرر سیریز (Black Mirror)

17 اکتوبر 2026
 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ
بین اقوامی

 بھارت۔ آسٹریلیا ایک دوسرے کے مستقبل کے لیے اہم۔ آسٹریلیائی وزیر خارجہ

21 نومبر 2023
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(پالی تھین مخالف مہم کتنی کامیاب ؟)

11 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d