گروگرام،06 اپریل(ا9 ماہ سے لاپتہ نوجوان لڑکی کی لاش کا ڈھانچہ پولیس کو کھیتوں سے مل گیا۔ ہریانہ میں کھیت سے ملنے والی لاش 22 سالہ نیلم کی ہے جو اپنے دوست سے شادی کرنے کی غرض سے کینیڈا سے واپس ا?ئی تھی۔رپورٹس کے مطابق لڑکی کے دوست سنیل نے گزشتہ سال جون میں لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش اپنے کھیت میں دفنا دی تھی جس کے بعد پولیس کو لاش کا ڈھانچہ مل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل نے گرفتاری کے بعد اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کیا اور اس کے سر میں 2 گولیاں ماریں اور لاش دفنا دی۔لڑکی کی لاش کو زمین میں 10 فٹ نیچے دفنایا گیا۔مقتول لڑکی کی بہن نے گزشتہ سال جون میں اپنی بہن کے لاپتہ ہونے کی شکایت پولیس کو درج کرائی تھی۔لڑکی کی بہن نے پولیس کو بتایا تھا کہ نیلم انگریزی زبان کا ٹیسٹ پاس کر کے نوکری کے سلسلے میں گزشتہ سال جنوری میں کینیڈا گئی تھی۔ ملزم نے لڑکی کو شادی کا جھوٹ بول کر واپس بلایا اور وہ پہلے بھی کئی مقدمات میں ملوث رہا ہے۔














