Daily Aftab
22 اگست ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے : انتونیو گوتریس

by Online Desk
10 مارچ 2023
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

اقوا م متحدہ ،10مارچ /اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے یوکرین پر روس کے حملے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔روس یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ گوتریس یوکرین کے صدر ولادومیر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے لیے بدھ کے روز کیف پہنچے تھے۔ان کے اس دورے کا مقصد جنگ سے تباہ حال ملک یوکرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے میں توسیع اور زپورڑیا نیوکلیر پاور پلانٹ کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے۔گوتریس نے صدر زیلنسکی سے بات چیت کرنے سے پہلے کہا کہ ” یوکرین کی خود مختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی یک جہتی کواس کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حدود میں بہر صورت قائم رہنا چاہئے۔ہمارا حتمی مقصد بالکل واضح ہے اور وہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر جنرل اسمبلی کی حالیہ قرارداد پر مبنی امن کا حصول ہے۔ “تاہم اس وقت جب کہ لڑائی جاری ہے اور امن مذاکرات کے کوئی آثار نہیں، گوتریس کا کہنا تھا کہ ”اقوام متحدہ اس جنگ کے اثرات کی شدت کم کرنے کے لیے کوشاں ہے جن کے نتیجے میں یوکرینی عوام کو بڑے مسائل کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوئے ہیں۔“گوتریس نے روس کی رضامندی کے ساتھ بحیرہ اسود کے راستے یوکرین سے اناج کی ترسیل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی سے اب تک یوکرین کے مختلف حصوں سے دو کروڑ 30 لاکھ ٹن اناج برآمد کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ مقدار غریب ملکوں کو بھیجی گئی ہے۔ تاہم نئے سمجھوتے کے بغیر موجودہ معاہدہ 18مارچ کو ختم ہو رہا ہے۔گوتریس نے کہا کہ اناج کی برآمد سے عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور ان لوگوں کے لیے اہم امداد ہے جو اس جنگ کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں اور ایسے لوگوں کی زیادہ تعداد ترقی پذیر ملکوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ خوراک اور زراعت کی تنظیم کی خوراک کی قیمت میں تقریبا 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔یوکرین اور روس سے خوراک اور کھاد کی برآمد عالمی سطح پر خوراک کے تحفظ اورخوراک کی قیمتوں میں کمی کے لیے ضروری ہے۔گوتریس نے زپورڑیا نیوکلیر پلانٹ کے ارد گرد کے علاقے کو مکمل طور پر غیر فوجی علاقہ بنانے پر زور دیا۔ یہ نیوکلیر پلانٹ یورپ کا سب سے بڑا پلانٹ ہے اور جس کے قریب ہونے والی لڑائی کی وجہ سے گاہے بگاہے اس پلانٹ کو بند کرنا پڑا ہےاور اس سے جوہری پلانٹ کی تباہی سے ہونے والے ہولناک نقصان کے بارے میں خوف پیدا ہوا ہے۔اس علاقے میں لڑائی رکوانے کی کوششیں ناکام رہی ہیں۔ تاہم گوتریس کا کہنا ہے کہ نیوکلیر پلانٹ کے قریب سلامتی اور تحفط کی ضرورت ہے تاکہ یہ اپنے معمول کے کام کو برقرار رکھ سکے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
امیدواروں کی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےے گا۔ ایس ایس بی چیرمین شرما

امیدواروں کی میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےے گا۔ ایس ایس بی چیرمین شرما

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

دنیا ایک تصادم کے دہانے پر ، جو سرد جنگ سے بھی بدتر
تازہ ترین خبریں

یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے : انتونیو گوتریس

10 مارچ 2023
غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد
تازہ ترین خبریں

چاول کی برآمد پر پابندیوں کو کم کرنے کا ارادہ

18 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
دہلی فضائی آلودگی پر سپریم کورٹ کی 2 دن لاک ڈاون لگانے کی تجویز
تازہ ترین خبریں

امیدواروں کے مجرمانہ ریکارڈ معاملے پر سماعت کےلئے سپریم کورٹ متفق

18 جنوری 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d