ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموں وکشمیر میں زراعت اور باغبانی شعبوں کے لئے پیٹرولیم اور معدنی تیل کی دستیابی اور تقسیم کا جائزہ لینے کے لئے ایک جامع جائزہ میٹنگ طلب کی۔دورانِ میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے شرکت کرنے والی تیل او رپیٹرولیم کمپنیوں کی تعمیل اور یگولیٹری پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔اِن کمپنیوں کے نمائندوں سے یونین ٹیریٹری میں ان کی سرکاری رجسٹریشن کی صورتحال ، لائسنس کی ضروریات اور دیگر تمام متعلقہ اِجازت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اَتل ڈولو نے جموںوکشمیر میں زراعت اور باغبانی شعبوں کے لئے پیٹرولیم اور معدنی تیل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ایک اَچھی طرح سے مربوط اور منظم اَنداز اِختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔کمپنیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی کہ وہ سینٹرل انسیکٹائڈ بورڈ کے ساتھ تعمیل کر رہے ہیں جس میں پیٹرولیم پر مبنی سپرے آئیل اور باغبانی کے معدنی تیل کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن، ذخیرہ اندوزی اور سپلائی کے لائسنس شامل ہیں۔میٹنگ کا مقصد بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ یہ مصنوعات مارکیٹ میں قابل رسائی اور مناسب قیمت پر ہوں۔شرکا¿ نے منصفانہ ٹینڈرنگ کے عمل کی اہمیت اور ذخیرہ شدہ مواد کے مناسب نمونے لینے اور تجزیہ کرنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔یہ اِس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ان تیلوں کی سپلائی اور فروخت کو زراعت اور باغبانی کے انفورسمنٹ اِنسپکٹروں کے ذریعے سختی سے ریگولیٹ کیا جائے اور ان کی نگرانی کی جائے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں رام سیواک اور کشمیر سے ان کے ہم منصبوں نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی اور شرکا¿ میں دیگر اَفسران کے علاوہ کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی حصہ لیا۔