ضلع پلوامہ کے بیلو راجپورہ علاقے میں نامعلوم نوجوان نے حفاظت پر مامور اہلکار سے سروس رائفل چھین کر راہ فرار اختیا رکی۔ معلو ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر نوجوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ پلوامہ کے بیلو راجپورہ گاوں میں اُس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم نوجوان نے حفاظت پر مامور سی آر پی ایف اہلکار کی سروس رائفل (اے کے 47)چُرا کر وہاں سے رفوچکر ہوا۔ معلو م ہوا ہے کہ پولیس اور فوج کے سینئر آفیسرا ن جائے موقع پر پہنچے اور آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر مفرور نوجوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ کئی علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کے باوجود بھی نوجوان کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع بھر میں الرٹ جاری کیا اور سبھی پولیس تھانوںکو الرٹ پر رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مفرور نوجوان کی شناخت مکمل کی ہے اور اُس کی تلاش کی خاطر جگہ جگہ پر ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر ہر آنے جانے والے کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔













