سرینگر/جموں کشمیر کی مزید 22اشیاءکو جی آئی ٹیگ کے زمرے میں لایا جارہا ہے جس کےلئے انظامیہ کونسل نے ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جو فائنانشل کمشنر کی سربراہی میں کام کرے گی جبکہ اس کمیٹی کے ممبران میں سکاسٹ جموں اور سکاسٹ کشمیر کے وائس چانسلر بھی ہوں گے ۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر انتظامی کونسل نے 22دیگر اشیاءکو جی آئی ٹیگ کے زمرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کےلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق جن چیزوں کو جی آئی ٹیگ کے زمرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ساگ کی متعدد اقسام کے علاوہ وادی کشمیر کی پہنچان مانے جانے والے ندرو کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔جموں کشمیر میں اُگائی جانے والی ان چیزوں سے ان چیزوں کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مانگ بڑھ جائے گی اور اس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھاواملے گا۔ ذرائع کے مطابق انتظامی کونسل نے فائنانشل کمشنر سیکریٹری اٹل دولو کو کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا ہے اور اس کے ممبران میں جموں سکاسٹ اور کشمیر سکاسٹ کے وائس چانسلر ممبران کے بطور شامل ہوں گے ۔