گجرات میں کانگریس نے حکومت بننے پر کنٹریکٹ پر کام کرنےوالوں کو مستقل ملازمتیں دی ہیں:راہل
نئی دہلی، 30 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ اگر گجرات میں پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو کنٹراکٹ ورکرس کو مستقل کرتے ہوئے پنشن اسکیم کونافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے راجستھان میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو مستقل ملازمتیں دی ہیں، پرانی پنشن اسکیم کو بحال کیا ہے اور ملازمین کو وقت پر ترقی دی ہے اور اب یہی اسکیم گجرات میں بھی لاگو کی جائے گی۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "کانگریس کا پختہ وعدہ۔ کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کو مستقل ملازمتیں، پرانے پنشن سسٹم کو بحال کرکے بروقت ترقی۔” انہوں نے کہاکہ "راجستھان میں نافذ، اب گجرات میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی ملازمین کو ان کا حق مل جائے گا، کانگریس پکی نوکری دے گی۔”