جموں صوبے میں ڈینگی سے ایک اور متاثرہ شخص فوت ہو گیا اور اس طرح سے ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ جموں صوبے میں وبائی بیماریوں کے ڈویژنل نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہر جیت رائے نے بتایا کہ سینئر کو ڈینگی کے لئے جموں صوبے میں 363ٹیسٹ کئے گئے جن میں 126افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں مجمودی طورپر 16یہزار 491ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 31فیصد یعنی 5131افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ہر جیت رائے نے بتایا کہ ڈینگی کے نویں فیصد معاملات ضلع جموں سے سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں صوبے کے اضلاع میں ڈینگی کے 5131مریضوں میں نویں فیصد یعنی 46سو کیس جموں صوبے سے آئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں سانبہ سے 165، کٹھوعہ سے 75، ادےھم پور سے 335، ریاسی سے 90، راجوری سے 47، پونچھ سے 30، ڈوڈہ سے 125، رام بن سے 29، کشتواڑ سے 30اور کشمیر کے چھ کے علاوہ دیگر ریاستوں سے چالیس کیس شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جموں صوبے کے کئی اضلاع میں ضرورت پڑنے پر کیمیائی ادویات کا چھڑکا و کیا جارہا ہے اور عوامی جانکاری مہم کے تحت لوگوں کو ڈینگی سے بچاو کے طریقوں کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہیں جو فی الحال جاری رہے گی۔