موسمیاتی ماہرین نے”منگل تک جموں وکشمیرمیں موسم گرم اورخشک “رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پھرکہاہے کہ 3سے5مئی تک کہیں کہیں ہلکی توکسی کسی جگہ گرج چمک کیساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہیں ۔اس دوران اتوار کودن کے 4بجے سری نگرمیں درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ اورجموں شہرمیں 40ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔محکمہ موسمیات نے اتوار کو ایک بیان میں جموں و کشمیر اور لداخ میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران خشک اور گرم موسم کی پیش گوئی کی ۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کے مقابلے میں اتوار کے روز جموں وکشمیر میں دن کے وقت گرمی کی شدت کچھ زیادہ رہی جبکہ موسم پوری طرح سے خشک رہا ۔اتوار کوسہ پہر4بجے شہر سری نگر میں درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ اورجموں شہرمیں 40ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اس دوران ماہ مبارک کے پیش نظر بازاروںمیں رش رہا۔اُدھر محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں وکشمیر میں اتوار کوموسم گرم اور خشک رہا ۔انہوںنے بتایاکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوموسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ذمہ دار نے ساتھ ہی کہاکہ جموں وکشمیرمیں موسم مجموعی طورپر منگل تک گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔انہوں نے پھرکہاہے کہ 3سے5مئی تک کہیں کہیں ہلکی توکسی کسی جگہ گرج چمک کیساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہیں ۔محکمہ موسمیات نے مزید جانکاری دی کہ سری نگرمیں سنیچراوراتوارکی درمیانی رات کم سے کم درجہ حرارت 11.8ڈگری سینٹی گریڈ ،سیاحتی مقامات گلمرگ اورپہلگام میں درجہ حرارت بالترتیب6.7ڈگری سینٹی گریڈ اور5.6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اُدھر جموں شہر میں سنیچراوراتوارکی درمیانی رات درجہ حرارت 26.7 ڈگری، کٹرہ میں 23.2، بٹوٹ میں 14.7، بانہال میں 10.4 اور بھدرواہ میں10.2 درجہ حرارت درج کیاگیا۔