لڈی شاہ پرفارمنس کے ذریعے شعور بیدار کرنا اور نکڑ ناٹک کا اِنعقاد
محکمہ اطلاعات اور رابطہ عامہ ( ڈی آئی پی آر ) کی ثقافتی یونٹ سری نگر نے آج کشمیری مقبول لڈی شاہ کی پرفارمنس اور مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک ( سٹریٹ پلے) کے اِنعقاد کے ذریعے ایک نئے اَنداز میں کووِڈ۔19 کے حوالے سے سری نگر بھر میں عوام میں بیداری پیدا کی۔بیداری مہم کا اِنعقاد حکومت کے ” آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ اقدام کے جشن کے ایک حصے کے طورپر کیا گیا تھا۔اِس موقعہ پر ثقافتی یونٹ کے ایک ملازمین کی قیادت میں فن کاروں کی ایک ٹیم نے پانتھہ چوک ،ناگام ریلوے سٹیشن اور بٹہ مالو میں کووِڈ۔19 کے حوالے سے آگاہی کا اِنعقاد کیا۔ان کی پرفارمنس نے عوام کے ایک بڑے ہجوم کو اَپنی طرف متوجہ کیا اور ان سے کووِڈ۔19 سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی جس میں وائس کے پھیلاﺅ کو روکنے ، ماسک پہننا اور باقاعدگی سے ہاتھوں کو صاف کرنا شامل ہے۔لوگ اِس منظر کو دیکھ کر محظوظ ہوئے اورکووِڈ مناسب طرزِ عمل ، کووِڈ۔19 ایس او پیز پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں عوام کو بیداری پیدا کرنے کے لئے اِس نئے اقدام پر محکمہ کی تعریف کی۔