Daily Aftab
29 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

قاضی گنڈ کے پانزتھ ناگ میں صدیوں پرانی روایتی مچھلی پکڑنے کی سالانہ تقریب، سینکڑوں لوگوں کی شرکت

by Online Desk
18 مئی 2025
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ علاقے میں واقع تاریخی گاؤں پانزتھ میں اتوار کو صدیوں پرانی ایک انوکھی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے سینکڑوں مقامی افراد نے ’پانزتھ ناگ‘ چشمے میں مچھلیاں پکڑنے اور چشمے کی صفائی میں بھرپور شرکت کی۔یہ سالانہ تہوار نہ صرف مچھلی پکڑنے کی سرگرمی تک محدود ہے بلکہ اس کا بنیادی مقصد علاقے کے مشہور پانی کے ذخیرے، ’پانزتھ ناگ‘، کی صفائی  بھی ہوتا ہے تاکہ یہ قدرتی خزانہ سارا سال صاف شفاف پانی فراہم کرتا رہے۔مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ پانزتھ گاؤں کے ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے دائرے میں تقریباً 500 چشمے موجود ہیں، جس کی مناسبت سے اس مقام کو ’پانزتھ ناگ‘ یعنی ’پانچ سو چشموں کا علاقہ‘ کہا جاتا ہے۔یہ تہوار ہر سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں اس وقت منعقد کیا جاتا ہے جب علاقے کے سیب، بادام اور اخروٹ کے باغات کھِلتے ہیں اور فضا خوشبو سے معطر ہوتی ہے۔مقامی شہری نذیر احمد نے یو این آئی کو بتایا کہ یہ روایت صرف ایک ثقافتی سرگرمی نہیں بلکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے اور چشمے کو کارآمد بنانے کا بھی ایک ذریعہ ہے، کیونکہ یہی پانی کم از کم 25 دیہات کو سیراب کرتا ہے اور پینے کا صاف پانی مہیا کرتا ہے۔انہوں نے کہا:’یہ چشمہ نہ صرف زرعی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ یہاں سرکاری ٹراؤٹ فارمنگ یونٹ بھی فعال ہیں۔ اگر اس مقام کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے تو یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھل سکتے ہیں۔‘وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام میں پانزتھ ناگ کے سالانہ تہوار کو دنیا کے سامنے لایا تھا۔ قاضی گنڈ کے رہائشی نثار احمد نے یو این آئی کو بتایا، پانزتھ کو سیاحتی مقام کے طورپر نامزد کرنے سے نہ صرف اس کے ورثے کو تسلیم کیا جائے گا بلکہ خطے میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، جس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ چشمہ تقریباً دو درجن دیہاتوں کے لئے پانی کا ایک اہم ذریعہ کے طورپر کام کرتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا میں بچپن سے ہی اس سالانہ میلے میں حصہ لے رہا ہوں۔ پانزتھ ناگ میرے گھر سے صرف ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور میں وہاں اپنے دوستوں کے ساتھ جایا کرتا تھا۔انہوں نے کہاکہ لوگ عام طور پر بغیر ہڈیوں والی ٹراوٹ مچھلی کی تلاش کرتے ہیں جسے وہ پکڑ کر گھر لے جاتے ہیں تاکہ گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ دور دراز علاقوں کے لوگ پانزتھ چشمے کی صفائی کرنے کی خاطر اس روز یہاں پر آتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دن گاوں کے لوگ قبرستانوں پر بھی جایا کرتے ہیں اور فوت ہوئے افراد کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہیں یہ ایک ایسا عمل ہے جس سے مرحومین کی روح کو سکون ملتا ہے۔یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
سکینہ اِیتونے دمحال ہانجی پورہ حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

سکینہ اِیتونے دمحال ہانجی پورہ حلقہ کا تفصیلی دورہ کیا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

قاضی گنڈ کے پانزتھ ناگ میں صدیوں پرانی روایتی مچھلی پکڑنے کی سالانہ تقریب، سینکڑوں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر

قاضی گنڈ کے پانزتھ ناگ میں صدیوں پرانی روایتی مچھلی پکڑنے کی سالانہ تقریب، سینکڑوں لوگوں کی شرکت

18 مئی 2025
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d