سرینگر: اپنی پارٹی کے ضلع سرینگر کے لیڈران اور سینئر کارکنان نے آج ایک اہم اجلاس میں پارٹی کے یوم تاسیس جو 8 مارچ کو ہے، منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس اجلاس کی صدارت ضلع صدر سرینگر محمد شفیع میر نے کی جبکہ اس موقعے پر پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ منتظر محی الدین بھی موجود تھے۔
اس ضمن میں موصولہ بیان کے مطابق میٹنگ کے شرکا نے تنظیم کے یوم تاسیس کی مجوزہ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور کئی اہم فیصلے کئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یوم تاسیس کی تقریب پر پارٹی کے ایجنڈے اور پالیسیوں کو اُجاگر کیا جائے اور پورے جموں کشمیر میں پارٹی کے کارکنان کو اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لاتے ہوئے پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے کےلئے اقدامات کرنے کا پیغام دیا جائے گا۔
اس اجلاس میں منتظر اور میر کے علاوہ پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، ان میں پارٹی کی خواتین ونگ کی صدر دلشادہ شاہین، ڈی ڈی سی ممبر ہارون اور صوبائی آرگنائزر شبیر ریشی، صوبائی کوآرڈی نیٹر کشمیر جاوید احمد میر، جنرل سکریٹری ایس ٹی ونگ خالد بڈھانہ، ترجمان مظفر ریشی، ترجمان عشرت بٹ، حلقہ انچارج عید گاہ محمد اشرف پالپوری، حلقہ انچارج حبہ کدل جیلانی حمید کمار، حلقہ انچارج خانیار محسن ظفر شاہ، حلقہ انچارج سنٹرل شالہ ٹینگ ظفر حبیب ڈار، وارڈ صدر بڈ شاہ نگر عمران احمد لون، وارڈ صدر حیدر پورہ شیخ مظفر علی، وارڈ صدر راولپورہ نذیر احمد ڈار، وارڈ صدر باغات محمد شفیع وانی، وارڈ صدر باغات ظہور احمد خضر، حلقہ صدر برتھنہ قمرواری الطاف احمد، سینئر پارٹی رہنما شعیب ڈار، سینئر رہنما سید مزمل رضوی، محمد اشرف ڈار، افروزہ خان، شائستہ، لطیف احمد بابا، مشتاق احمد بٹ، ارشاد احمد شاہ، عبدالرشید الٰہی، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع میر، فاروق احمد، منظور احمد صوفی، منظور احمد صوفی، غلام حسن، بلال احمد میر، محمد اشرف بخاری، اور دیگر اشخاص شامل تھے۔












