سرینگر/ این این این /جنوبی ضلع پلوامہ میں جموں اینڈ کشمیر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے زیر اہتمام صوبائی سطح کا ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہوا ٹورنامنٹ میں وادی کے سبھی اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ندا نیوز نٹورک کے مطابق جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کے ہدایات پر ضلع پلوامہ میں صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا پلوامہ ضلع میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے شیاما پرساد مکھرجی کے نام سے ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جو ا?ج اختتام پذیر ہوا۔اختتامی تقریب میں مہجور میموریل بائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے پرنسپل شیخ محمد اقبال نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ضلع سپورٹس افسر جگدیش راج شرما کے علاوہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے کئی ملازمین موجود تھے صوبائی سطح کے انڈر 19 اس ہاکی ٹورنامنٹ میں وادی کے سبھی اضلاع سے کھلاڑیوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بڈگام اور پلوامہ کے درمیان کھیلا گیا۔جس میں بڈگام کی ٹیم نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے جیت درج کی۔اس موقع پر مہمان خصوصی پرنسپل شیخ محمد اقبال اور ضلع سپورٹس افسر جگدیش راج نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈی ڈی سی چیرمین سید عبدالباری اندرابی نے کیا تھا۔














