ADVERTISEMENT
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ڈوبن کچہ ہامہ گاﺅں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاﺅ خانہ خاکستر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے ڈوبن کچہ ہامہ گاﺅں میں دوران شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع ایک اور مکان اور گاﺅ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں دو مکان اور گاﺅ خانہ خاکستر ہوگیا۔تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
ADVERTISEMENT














