ایس ڈی ایچ کو کر ناگ میں بوائلر پلانٹ کا بھی کیا اِفتتاح
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے آج یہاں کوکر ناگ میں ’جشن اِی چلہ کلاں‘ سرمائی سیاحتی میلے کا اِفتتاح کیا ۔ کوکر ناگ ڈیولپمنٹ اَتھارٹی کی جانب سے اِی میلے کا اِنعقاد سردیوں کے دوران کو کر ناگ میں سیاحوں کی آمد کو فروغ دینے کے لئے کیا گیا ہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر بشارت قیوم نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوکر ناگ کو بے مثال قدرتی مناظر سے نوازا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اِضافہ مقامی لوگوں کے لئے بھی کمائی کے مواقع پیدا کرے گا۔اُنہوں نے فیسٹول کے اِنعقاد میں کے ڈی اے کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی سراہناکی اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ قدرتی نظاروں کا تجربہ کرنے کے لئے کوکر ناگ کا دورہ کریں۔صدر ایم سی کوکر ناگ پرنس احمد شیخ نے کہا کہ ایم سی کوکر ناگ علاقے کی ترقی کے لئے پُر عزم ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ایم سی کلین اینڈ گرین کوکر ناگ کی ترقی میں اہم کردار اَدا کر رہی ہے ۔اُنہوں نے بتایا کہ علاقے کی منصوبہ بند ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔سی اِی او کے ڈی اے محمد الطاف وانی نے کہا کہ کے ڈی اے علاقے میں آنے والے سیاحوں کی سہولیت کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہا ہے اور توقع ہے کہ اِس میلے سے علاقے میں سیاحوں کی آمد میں اِضافہ ہوگا۔دریں اثنا،ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ بشارت قیوم نے مختلف محکموں کی جانب سے اَپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے لئے لگائے سٹالوں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مقامی بُنکروں کی طرف سے تیار کردہ کیش ملون اون مرکب کمبل کو بُننے میں کاریگر ی کے مظاہر ے سے متاثر ہو کر کہا کہ مناسب مارکیٹنگ کی وجہ سے اِس طرح کی شاندار کاریگر ی دُنیا میں کہیں بھی خریداروں کو راغب کرے گی۔معززین نے مصوری مقابلے میں حصہ لینے والے چھوٹے بچوں کے لئے بھی تعریفی کلمات اَدا کئے ۔ مختلف فن کاروں اور اکھنگام کے علمدار تھیٹر گروپ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا اور کشمیر میں سردیوں سے وابستہ ورثے اور ثقافت کو اُجاگر کیاہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے منتظمین بشمول سی اِی او کے ڈی اے ، ایس ڈی ایم کو کر ناگ ، تحصیل کو کر ناگ اور تحصیل دار لارنو میں توصیفی ٹوکن تقسیم کئے۔اِس تقریب میں سی ایم او اننت ناگ ، محکمہ تعلیم کے اَفسران اور لوگوں کے ایک بڑے اِجتماع نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بعد میں ایس ڈی ایچ کوکر ناگ میں بوائلر پلانٹ اور لانڈی سیکشن کا بھی اِفتتاح کیا۔ اِس موقعہ پر سی ایم او نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بریفنگ دی کہ بوائلر پلانٹ ہسپتال میں مریضوں کو سینٹر ہیٹنگ فراہم کرے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ بوائلر پلانٹ ضلع میں اَپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے اور اس سے مریضوں کی دیکھ ریکھ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔














