وسطی ضلع بڈگام میں جمعہ رات دھیر گئے اُتر پردیش کے ایک مزدور کو اپنے ہی علاقے کے ایک دیگر ساتھیوں نے بے دردی کے ساتھ قتل کرکے ابدی نیند سلادیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مزدور کی گرفتاری عمل میں لائی جبکہ ایک اور فرار ہے جس کو ڈھونڈنے کےلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعہ رات دھیر گئے پولیس کو اطلاع ملی کی لابرتل بڈگام میں اینٹ بٹھ میں کام کررہے مزدوروں کے مابین جھڑا ہوا جس کے دوران ایک مزدور جس کی شناخت 35سالہ مان سنگھ ساکن بگڈار ضلع شاہجانپور اُتر پردیش شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی جبکہ اس سلسلے میں ایک شخص دنین سینگ شاہجانپورہ اُتر پردیشن کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس واقعے میں ایک او ر ملزم آر رام ساکن شاہنجان پور اُتر پردیشن فرار ہوا ہے جس کو پکڑنے کےلئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔














