ضلع کشتواڑ کے بالائی علاقہ جات میں درمیانی شب کو برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے پیر پنچال کے آر پار سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے سبب درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی درج کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشتواڑ ضلع کے بالائی علاقوں جن میں مرگن ٹاپ اور سم تھن ٹاپ شامل ہیں میں درمیانی شب کو برفباری ہوئی ۔ نمائندے نے بتایا کہ ان علاقوں میں کئی انچ تازہ برف جمع ہوئی ہے جس وجہ سے سیاح برف کو دیکھنے کے لئے اُمڑ پڑے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع کے میدانی علاقوں می موسلا دار بارشیں ہوئی جس وجہ سے سردی کی شدت میں نمایا کمی درج کی گئی ہے اور لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔














