نوہزار کے قریب میوہ بردار گاڑیوں کو بھی آگے بھیجا گیا۔حکام
سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ 10ہزار سے زائد مال بردار گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے جن میں سے 9ہزار کے قریب میوہ گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ اس دوران ٹریفک حکام نے کہا ہے کہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آسان نقل و حمل کےلئے مزید اقدامات اُٹھائے گئے ہیںاور روڑ کو کلیر کرنے کی کارروائیاں تیز کردی گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کو فوری طور پر اپنی منزلوں کی طرف روانہ کرنے کی سرکاری ہدایت کے بعد متعلقہ محکمہ نے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرینگر جموں شاہراہ پر درماندہ 10ہزار سے زائد گاڑیوں کو روانہ کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق شاہراہ پر درماندہ 8820میوہ بردار گاڑیوںکو بھی جموںکی طرف روانہ کیا جاچکا ہے ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے (ڈاو¿ن ٹریفک موومنٹ) سے کل 10074 بھاری موٹر گاڑیوں نے جموں سری نگر قومی شاہراہ سے قاضی گنڈ کو عبور کیا جن میں 8820 پھلوں سے لدے ٹرک تھے۔انہوں نے کہا کہ خراب موسمی حالات کے درمیان، وہ ان گاڑیوں کو دن رات 24 گھنٹوں میں عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ادھر چیف سیکریٹری نے محکمہ کی تعریف کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ متعلقہ محکمہ کی کاوشوں سے درماندہ ٹرکوں کو اپنی منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔